مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مرنے والے کی طرف سے صدقہ کرنے کا ثواب مرنے والے کو ملتا ہے
حدیث نمبر: 743
اَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ زَکَرِیَّا بْنِ اِسْحَاقَ الْمَکِّیِّ، یَنْفَعُهَا اِنْ اَتَصَدَّقُ عَنْهَا؟ فَقَالَ: نَعَمْ۔ قَالَ: فَاِنَّ لِیْ مَخْرَفَةٌ، فَاُشْهِدُ اَنِّیْ تَصَدَّقْتُ بِهَا عَنْهَا۔ قَالَ رَوْحٌ: وَالْمَخْرَفَةَ: النَّخْلُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اس کی والدہ وفات پا گئی ہیں، اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا انہیں فائدہ دے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے عرض کیا: میرا کھجوروں کا باغ ہے، میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اسے ان کی طرف سے صدقہ کر دیا۔ روح فرماتے ہیں: «مخرفة» کا معنی کھجوروں کا باغ ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الوصايا/حدیث: 743]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الوصايا، باب اذا وقف ارضا الخ، رقم: 2770 . مسلم، كتاب الوصية، باب وصول ثواب الصدقات الي الميت، رقم: 1004 . سنن ابوداود، رقم: 2882 . سنن ترمذي، رقم: 669 . سنن نسائي، رقم: 3655 . سنن ابن ماجه، رقم: 2717 .»