مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
فتنوں کے دور میں سب سے بہترین لوگ کون ہوں گے
حدیث نمبر: 872
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طاوسٍ، عَنْ أُمِّ مَالِكٍ الْبَهْزِيَّةِ قَالَتْ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفِتَنَ فَقَالَ: ((خَيْرُكُمْ فِيهَا أَوْ خَيْرُ النَّاسِ رَجُلٌ يَعْزِلُ فِي مَالِهِ يَعْبُدُ رَبَّهُ وَيُعْطِي حَقَّهُ، وَرَجُلٌ يُخِيفَهُ الْعَدُوُّ وَيُخِيفَهُمْ)).
ام مالک البہزیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں کا ذکر کیا، تو فرمایا: ”ان فتنوں میں تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو اپنا مال لے کر الگ ہو جاتا ہے اور وہ اپنے رب کی عبادت کرتا ہے اور اس کا حق ادا کرتا ہے اور دوسرا وہ شخص، دشمن جس سے پوشیدہ رہے اور وہ ان سے پوشیدہ رہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفتن/حدیث: 872]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 561/1 قال الارناوط: صحيح لغيره . مستدرك حاكم: 493/4 . صحيح الجامع الصغير، رقم: 3292 .»