الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
129. بَابُ الْمَشُورَةِ
مشورہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 257
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: قَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ: ”وَشَاوِرْهُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ.“
عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے قرآن مجید کی آیت: « ﴿وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ﴾ » [آل عمران: 159] کو «وَشَاوِرْهُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ» پڑھا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْمَشُورَةِ/حدیث: 257]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه سعيد بن منصور فى سننه فى كتاب التفسير: 535 و ابن أبى حاتم فى تفسيره: 802/3 و ابن أبى داؤد فى المصاحف: 192/1»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 258
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ السَّرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: وَاللَّهِ مَا اسْتَشَارَ قَوْمٌ قَطُّ إِلاَّ هُدُوا لأَفْضَلِ مَا بِحَضْرَتِهِمْ، ثُمَّ تَلاَ: ﴿وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ﴾ [الشوری: 38] .
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب کوئی قوم کسی معاملے میں مشورہ کرتی ہے تو ان کی راہنمائی ضرور افضل معاملے کی طرف کی جاتی ہے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: « ﴿وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ﴾ » [الشورى: 38] ”اور ان کے باہمی معاملات مشورے سے طے پاتے ہیں۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ الْمَشُورَةِ/حدیث: 258]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن وهب فى الجامع: 285»
قال الشيخ الألباني: صحيح