الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ كتاب 132. بَابُ الْأُلْفَةِ باہم الفت کے ساتھ رہنے کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ دو مومنوں کی روحیں ایک دن کی مسافت پر ایک دوسرے سے ملتی ہیں حالانکہ ان میں سے کسی ایک نے اپنے ساتھی کو دیکھا نہیں۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه ابن وهب فى الجامع: 180 و أحمد: 6636 - الضعيفة: 1947»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: نعمتوں کی ناقدری کی جاتی ہے، اور رحم کو کاٹا جاتا ہے، اور ہم نے دلوں کی قربت جیسی کوئی الفت نہیں دیکھی۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن المبارك فى الذهب: 362 و ابن المقرى فى معجمه: 222 و الحاكم: 359/2 و البيهقي فى شعب الإيمان: 9032»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عمیر بن اسحٰق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم باتیں کیا کرتے تھے کہ لوگوں میں سے سب سے پہلے اُنس و پیار اٹھا لیا جائے گا۔
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه نعيم بن حماد فى الفتن: 156 و الداني فى الفتن: 275»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|