الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الأكَابِرِ كتاب الأكابر 164. بَابُ إِجْلالِ الْكَبِيرِ بڑوں کی عزت و تکریم کرنا
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے اکرام میں سے یہ بھی ہے کہ عمر رسیدہ مسلمان کی عزت و توقیر کی جائے، اور حاملِ قرآن کا بھی اکرام کیا جائے جو غلو کرنے والا اور اس سے دوری اختیار کرنے والا نہ ہو، نیز انصاف پسند حاکم کا اکرام بھی اس میں شامل ہے۔
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أبوداؤد مرفوعًا، كتاب الأدب، باب فى تنزيل الناس منازلهم: 4843 - انظر صحيح الترغيب: 98»
قال الشيخ الألباني: حسن
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے چھوٹے پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑے، یعنی مسلمان کی عزت و توقیر نہ کرے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: انظر الحديث: 354»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|