الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ كتاب 195. بَابُ مَنْ أَشَارَ عَلَى أَخِيهِ وَإِنْ لَمْ يَسْتَشِرْهُ اگر کوئی بھائی مشورہ نہ مانگے تب بھی مشورہ دینا
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک چرواہا اور بکریاں ایک نامناسب جگہ میں دیکھیں۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے بہتر اور مناسب جگہ دیکھی تو فرمایا: افسوس تجھ پر اے چرواہے! ان بکریوں کو یہاں سے ہٹا لو۔ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”ہر نگراں سے اس کی ذمہ داری کے متعلق باز پرس ہو گی۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 5869 و الطبراني فى الكبير: 260/12 و البيهقي فى شعب الإيمان: 11063 - انظر الصحيحة: 30»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|