الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ كتاب 224. بَابُ سُؤَالِ الْعَبْدِ الرِّزْقَ مِنَ اللهِ عَزَّ وَ جَلَّ لِقَوْلِهِ: أَرْزُقْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّازِقِيْنَ اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق بندے کا اللہ سے رزق طلب کرنا کہ ہمیں رزق عطا فرما، تو رزق عطا کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے برسر منبر سنا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف دیکھ کر فرمایا: ”اے اللہ! ان کے دلوں کو ہماری طرف متوجہ فرما۔“ اور عراق کی طرف دیکھ کر اسی طرح فرمایا بلکہ ہر طرف دیکھ کر اسی طرح دعا کی اور فرمایا: ”اے اللہ! ہم کو زمین کی پیداوار سے رزق عطا فرما اور مد اور صاع (پیمانے) میں برکت عطا فرما۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه أحمد: 14690 - المشكاة التحقيق الثاني: 6263 - انظر الإرواء: 176/4»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|