الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ كتاب 316. بَابُ خِدْمَةِ الرَّجُلِ الضَّيْفَ بِنَفْسِهِ مہمان کی خود خدمت کرنا
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ولیمے پر بلایا۔ اس دن ان کی خدمت ان کی بیوی ہی نے کی جبکہ وہ دلہن تھی۔ اس نے کہا: تمہیں معلوم ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کیا بھگو رکھا تھا؟ میں نے رات کو ایک برتن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھجوریں بھگو رکھی تھیں۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب النكاح: 5183 و مسلم: 2006 و ابن ماجه: 1912»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|