الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الْكَلامِ كتاب الكلام 392. بَابُ الْمَعَارِيضِ اشارے کنائے سے بات کرنا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے کہ ایک اونٹ ہانکنے والے نے حدی پڑھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افسوس تجھ پر اے انجشہ! شیشوں کو چلانے میں رحم کھا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6209 و مسلم: 2323 و تقدم تخريجه برقم: 264»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال: وفيما ارى، قال: قال عمر: اما في المعاريض ما يكفي المسلم من الكذب. سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: کسی آدمی کے جھوٹے ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات بیان کر دے۔
راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے میرے خیال میں یہ بھی فرمایا: کیا تعریض اختیار کرنے میں مسلمان کے لیے جھوٹ سے بچاؤ نہیں ہے؟ تخریج الحدیث: «صحيح موقوفًا: أخرجه ابن أبى شيبة: 25618، 26095 و مسلم فى مقدمة صحيحه: 5 و البيهقي فى شعب الإيمان: 4793، 4997 و هناد فى الزهد: 1377»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوفًا
مطرف بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے میں (کوفہ سے) بصره تک سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہماکے ساتھ گیا۔ وہ ہمیں ہر روز بلا ناغہ اشعار سناتے اور کہتے: تعریض (تور یے) میں جھوٹ سے بچنے کی گنجائش ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أنظر الحديث رقم: 857»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|