🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

22. باب مِفْتَاحُ الصَّلاَةِ الطُّهُورُ:
کوئی نماز بغیر وضو کے قبول نہیں ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 709
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ، وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ".
ابوالملیح نے اپنے والد سیدنا اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بغیر وضو کوئی نماز قبول نہیں کرتا ہے، اور نہ چور (یا خیانت) کے مال سے کوئی صدقہ قبول کرتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 709]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 713] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 224] ، [أبوداؤد 59] ، [ترمذي 1] ، [نسائي 139] ، [ابن ماجه 271] ، [ابن حبان 1705] ، [الموارد 145]
وضاحت: (تشریح احادیث 707 سے 709)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز کے لئے وضو شرط ہے، بنا وضو کوئی نماز قبول نہ ہوگی خواہ و نفلی نماز ہو یا فرض، اور ہر نماز سے پہلے حدثِ اصغر اور حدثِ اکبر (بول و براز) دونوں سے پا کی ضروری ہے، نیز یہ کہ نماز و صدقہ دونوں ہی کے لئے ظاہری و باطنی پاکی و صفائی ضروری ہے، نماز کے لئے ظاہری پاکی غسل اور وضو ہے تو صدقہ کی پاکیزگی اس کا حلال مال سے ہونا ہے، اگر مال حرام کا ہو اور اس سے صدقہ دیا جائے تو یہ الله تعالیٰ کے یہاں قابلِ قبول نہ ہوگا۔
باطنی پاکیزگی یہ ہے کہ نماز اور صدقہ میں اخلاص ہو اور وہ صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے ہو۔
واللہ اعلم۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں