🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. باب النَّهْيِ عَنِ الصِّيَامِ يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ النَّحْرِ:
عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دن روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1791
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ قَزَعَةَ مَوْلَى زِيَادٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا صَوْمَ يَوْمَيْنِ: يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ النَّحْرِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو دن روزہ رکھنا جائز نہیں عید الفطر اور عید قربان کے دن۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1791]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1794] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1992، 1995] ، [مسلم 1137] ، [أبوداؤد 2417] ، [ترمذي 772] ، [ابن ماجه 1721] ، [أبويعلی 1160] ، [ابن حبان 1617] ، [الحميدي 767]
وضاحت: (تشریح حدیث 1790)
اس حدیث سے عیدین کے دنوں میں روزہ رکھنے کی ممانعت معلوم ہوئی اور یہ نہی تحریمی ہے، یعنی عید کے دن کسی بھی صورت میں روزہ رکھنا ناجائز ہی نہیں بلکہ حرام ہے کیونکہ یہ دن مسلمانوں کے کھانے پینے اور کھیلنے کے دن ہیں۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں