🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

81. باب في أَيِّ طَرِيقٍ يَدْخُلُ مَكَّةَ:
مکہ میں کس راستے سے داخل ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1966
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"كَانَ يَدْخُلُ مَكَّةَ مِنْ الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا، وَيَخْرُجُ مِنْ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَى".
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں ثنیہ علیا (یعنی مقامِ کدا) کی طرف سے داخل ہوتے تھے (جو بطحاء میں ہے) اور ثنیہ سفلیٰ کی طرف سے مکہ سے خارج (واپس) ہوتے تھے (یعنی نیچے والی گھاٹی کی طرف سے)۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1966]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1970] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1577] ، [مسلم 1257] ، [أبوداؤد 1866] ، [نسائي 2865]
وضاحت: (تشریح حدیث 1965)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک راستے سے مکہ جاتے تھے اور دوسرے راستے سے واپس ہوتے جیسا کہ عید کی نماز کے لئے کرتے تھے، لہٰذا ایک راستے سے آنا دوسرے سے واپس جانا مستحب ہوا۔
واللہ اعلم۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں