🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

65. باب في عَبِيدِ الْمُشْرِكِينَ يَفِرُّونَ إِلَى الْمُسْلِمِينَ:
مشرکین کے غلام بھاگ کر مسلمانوں کے پاس آ جائیں اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2544
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ الْحَجَّاجِ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: "خَرَجَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَانِ مِنَ الطَّائِفِ، فَأَعْتَقَهُمَا. أَحَدُهُمَا أَبُو بَكْرَةَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس طائف سے دو غلام بھاگ کر آگئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آزاد کر دیا، ان میں سے ایک سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2544]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف حجاج بن أرطاة، [مكتبه الشامله نمبر: 2550] »
حجاج بن ارطاة کی وجہ سے اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبويعلی 2564] ، [ابن أبى شيبه 15444] ، [سعيد بن منصور 2807] ، [البيهقي 3019] ، [مجمع الزوائد 7359]
وضاحت: (تشریح حدیث 2543)
اگر اس حدیث کی سند صحیح مان لی جائے تو اس سے نبیٔ رحمت فخرِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت و شفقت اور نوع انسان سے الفت و محبت ثابت ہوتی ہے کہ غلام بھاگ کر آئے تو انہیں پھر ذلت و رسوائی کی جہنم میں نہیں دھکیل دیا بلکہ آزاد فرمایا، اور اہلِ طائف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں تھا کہ ان میں سے کوئی آدمی مسلمانوں کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے واپس لوٹا دیں گے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف حجاج بن أرطاة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں