🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. فضل الذكر
ذکر کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7
مَنْ قَعَدَ مَقْعَدًا لَمْ يَذْكُرِ اللَٰهَ فِيهِ كَانَتْ عَلَيْهِ مِنَ اللَٰهِ تِرَةٌ، وَمَنْ اضْطَجَعَ مَضْجَعًا، لَا يَذْكُرُ اللَٰهَ فِيهِ كَانَتْ عَلَيْهِ مِنَ اللَٰهِ تِرَةٌ
جو شخص کسی جگہ بیٹھا اور وہاں اس نے اللہ کا ذکر نہیں کیا تو وہ جگہ اللہ کی طرف سے اس کے لئے باعث نقصان (گھبراہٹ و پریشانی) ہو گی اور جو شخص کسی جگہ لیٹا جہاں اس نے اللہ کا ذکر نہیں کیا تو وہ جگہ اس کے لئے اللہ کی طرف سے باعث نقصا ن (گھبراہٹ و پریشانی) ہو گی۔ [ حسن، سنن ابي داؤد:4856 وعنده: لايذكر السنن الكبريٰ للنسائي:237/1]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 7]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8
مَا جَلَسَ قَوْمٌ مَجْلِسًا لَمْ يَذْكُرُوا اللَٰهَ فِيهِ، وَلَمْ يُصَلُّوا عَلَى نَبِيِّهِمْ، إِلَّا كَانَ عَلَيْهِمْ تِرَةً، فَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُمْ وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُمْ
جو قوم کسی مجلس میں بیٹھی اور وہاں پر اللہ کا ذکر نہیں کیا، نہ ہی اپنے نبی پر درود بھیجا تو وہ مجلس ان کے لئے باعث نقصان ہو گی، پھر اگر اللہ چاہے تو انہیں عذاب (سزا) دے اور اگر چاہے تو انہیں معاف فرما دے۔ [ضعيف، سنن ترمذي:3380] «و الحديث حسن دون قوله: فَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُمْ وَإِنْ شَاءَ غَفَرَله» [انظر الحديث السابق 11]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 8]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9
مَا مِنْ قَوْمٍ يَقُومُونَ مِنْ مَجْلِسٍ لَا يَذْكُرُونَ اللَٰهَ فِيهِ، إِلَّا قَامُوا عَنْ مِثْلِ جِيفَةِ حِمَارٍ وَكَانَ لَهُمْ حَسْرَةً
جو قوم کسی ایسی مجلس سے اٹھتی ہے جس میں انھوں نے اللہ کا ذکر نہیں کیا ہوتا تو گدھے کی سڑی ہوئی لاش جیسی چیز سے اٹھتی ہے اور یہ مجلس ان کے لئے باعث حسرت ہو گی۔ [اسناده صحيح، ابوداؤد:4855، مسند احمد:224/2]
[مختصر حصن المسلم/اَبْواب/حدیث: 9]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں