English
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. فضل الذكر
ذکر کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q1
فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ [ سورة البقرة:152]
اس لئے تم میرا ذکر کرو میں بھی تمہیں یاد کروں گا، میری شکر گزاری کرو اور ناشکری سے بچو۔ [سورة البقرة:152]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: Q1]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q1
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا [ سورة الأحزاب:41]
مومنو! اللہ تعالیٰ کا بہت زیادہ ذکر کرو۔ [سورة الأحزاب:41]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: Q1]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q1
وَالذّٰاكِرِينَ اللّٰهَ كَثِيرًا وَالذّٰاكِرَاتِ أَعَدَّ اللهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا [ سورة الأحزاب:35]
اور اللہ تعالیٰ کو بکثرت یاد کرنے والے مرد اور بکثرت یاد کرنے والی عورتیں، اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے مغفرت اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔ [سورة الأحزاب:35]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: Q1]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q1
وَاذْكُر رَّبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ وَلَا تَكُن مِّنَ الْغَافِلِينَ [ سورة الأعراف:205]
اے انسان! اپنے رب کو اپنے دل میں عاجزی اور خوف کے ساتھ اور بلند آواز کی نسبت پست آواز کے ساتھ صبح و شام یاد کر، اور غافلوں میں سے نہ ہو جانا۔ [سورة الأعراف:205]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: Q1]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1
مَثَلُ الَّذِي يَذْكُرُ رَبَّهُ وَالَّذِي لاَ يَذْكُرُ رَبَّهُ، مَثَلُ الحَيِّ وَالمَيِّتِ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کی مثال جو اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور اس شخص (کی مثال) جو اپنے رب کو یاد نہیں کرتا، زندہ اور مردہ کی طرح ہے۔ [صحیح بخاری:6407]
اور مسلم میں یہ الفاظ ہیں:
«مَثَلُ الْبَيْتِ الَّذِي يُذْكَرُ اللهُ فِيهِ، وَالْبَيْتِ الَّذِي لَا يُذْكَرُ اللهُ فِيهِ، مَثَلُ الْحَيِّ وَالْمَيِّتِ»
اس گھر کی مثال جس میں اللہ کو یاد کیا جاتا ہے اور اس گھر (کی مثال) جس میں اللہ کا ذکر نہیں کیا جاتا، زندہ اور مردہ کی مانند ہے۔ [صحیح مسلم:779]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 1]