الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت نماز جنازہ اور موت کے ذکر کا بیان جنازے کی نماز کے ساتھ تدفین تک رہنے کی فضیلت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنازے کے ساتھ گیا اور دفن ہونے تک رہا تو اس کے لیے دو قیراط اجر ہو گا۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قیراط کتنی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احد پہاڑ کی طرح ہے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 47، 1323، 1325، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 945، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3078، 3079، 3080، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 6222، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1996، 1997، 1999، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2132، 2133، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3168، بدون ترقيم، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1040، 3836، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1539، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6846، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4539، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1051، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 707، 2133، 4308، 4438، 6191، 9010، والطبراني فى «الصغير» برقم: 609»
حكم: صحيح
|