كِتَابُ الْمَنَاقِبُ مناقب کا بیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قوم میں درمیانے تھے، نہ بہت لمبے اور نہ ہی چھوٹے، اور روشن چہرے والے تھے اور چمکدار جسم والے، نہ بہت سفید نہ زیادہ گندمی، کنگی کیے ہوئے بالوں والے تھے، اور نہ بہت زیادہ گھنگریالے بالوں والے تھے اور نہ بہت کھلے بالوں والے، چالیس سال کی عمر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول بنا کر بھیجا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکے میں دس (10) سال ٹھہرے اور مدینے میں بھی دس سال، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساٹھ سال کے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہ تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3547، 3548، 5900، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2347، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1665، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6387، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9259، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3623، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12520، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7819، والطبراني فى «الصغير» برقم: 328، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 1، 383، 384»
حكم: صحيح
|