الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند عبدالله بن عمر سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث نمبر:28
حدیث نمبر: 28
حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ، عَنْ سِنَانِ بْنِ هَارُونَ، عَنْ كُلَيْبٍ، قَالَ مُرَّةُ: ابْنُ وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةً، وَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ، قَالَ:" يُقْتَلُ هَذَا مَظْلُومًا"، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَحِمَهُ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنے کا تذکرہ کیا تو ایک آدمی چہرے کو ڈھانپے وہاں سے گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس سے متعلق) فرمایا: ”یہ مظلوم قتل کیا جائے گا۔“ میں نے انہیں دیکھا تو وہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 28]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي: المناقب: باب قولهم كنا نقول ابوبكر و عمر و عثمان: رقم الحديث: 3708، مسند احمد: 10/169: رقم الحديث: 5953»
محدث البانی نے اسے ’’حسن الإسناد‘‘ قرار دیا ہے۔
محدث البانی نے اسے ’’حسن الإسناد‘‘ قرار دیا ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ الألباني: إسناده حسن