مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (تَقْبِيلُ الرَّجُلِ زَوْجَتَهُ وَلَمْسُهَا بِيَدِهِ، بَيَانُ الوُضُوءِ مِنَ المُلَامَسَةِ)
آدمی کا اپنی اہلیہ کا بوسہ لینا اور اسے اپنے ہاتھ سے چھونا ملامسہ پر وضو کا بیان
حدیث نمبر: 330
330 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، كَانَ يَقُولُ: قُبْلَةُ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ وَجَسُّهَا بِيَدِهِ مِنَ الْمُلَامَسَةِ. وَمَنْ قَبَّلَ امْرَأَتَهُ أَوْ جَسَّهَا بِيَدِهِ، فَعَلَيْهِ الْوُضُوءُ. رَوَاهُ مَالِكٌ، وَالشَّافِعِيُّ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے: آدمی کا اپنی اہلیہ کا بوسہ لینا اور اسے اپنے ہاتھ سے چھونا ملامسہ کے زمرے میں ہے، اور جو شخص اپنی اہلیہ کا بوسہ لے یا اسے اپنے ہاتھ سے چھوئے تو اس پر وضو کرنا لازم ہے۔ (صحیح، رواہ مالک والشافعی)۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 330]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه مالک في الموطأ (1/ 43 ح 93) و الشافعي في الأم (1/ 15)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح