الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (قِرَاءَةُ سَيِّدِنَا عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سُورَتَيْ يُوسُفَ وَالحَجِّ فِي كِلْتَا رَكْعَتَيْ الفَجْرِ)
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا فجر کی دونوں رکعتوں میں سورۃ یوسف اور سورۃ الحج پڑھنا
حدیث نمبر: 865
865 - وَعَنْ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: صَلَّيْنَا وَرَاءَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ الصُّبْحَ، فَقَرَأَ فِيهَا بِسُورَةِ (يُوسُفَ) ، وَسُورَةِ (الْحَجِّ) ، قِرَاءَةً بَطِيئَةً، قِيلَ لَهُ: إِذًا لَقَدْ كَانَ يَقُومُ حِينَ يَطْلُعُ الْفَجْرُ، قَالَ: أَجَلْ رَوَاهُ مَالِكٌ.
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، ہم نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پیچھے نمازِ فجر پڑھی تو انہوں نے دونوں رکعتوں میں تجوید کے ساتھ سورۂ یوسف اور سورۂ حج تلاوت فرمائی، ان سے پوچھا گیا کہ تب تو وہ طلوعِ فجر کے ساتھ ہی نماز شروع کرتے ہوں گے، انہوں نے کہا: ہاں! صحیح، رواہ مالک۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 865]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه مالک (1/ 82 ح 180)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح