مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ قَوْلِ الدُّعَاءِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ)
رکوع اور سجدے میں دعا تین بار کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 880
880 - وَعَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَقَالَ فِي رُكُوعِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَدْ تَمَّ رُكُوعُهُ، وَذَلِكَ أَدْنَاهُ، وَإِذَا سَجَدَ، فَقَالَ فِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَدْ تَمَّ سُجُودُهُ، وَذَلِكَ أَدْنَاهُ"، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: لَيْسَ إِسْنَادُهُ بِمُتَّصِلٍ ؛ لِأَنَّ عَوْنًا لَمْ يَلْقَ ابْنَ مَسْعُودٍ.
عون بن عبداللہ رحمہ اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک رکوع کرتا ہے اور اپنے رکوع میں تین مرتبہ «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» پڑھتا ہے تو اپنا رکوع مکمل کر لیتا ہے، اور یہ اس کا کم از کم درجہ ہے، اور جب وہ سجدہ کرتا ہے اور اپنے سجدوں میں تین مرتبہ «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» پڑھ لیتا ہے تو وہ اپنا سجدہ مکمل کر لیتا ہے، اور یہ (تعداد) اس کا کم از کم درجہ ہے۔“ ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ۔ امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کی سند متصل نہیں، کیونکہ عون کی ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 880]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (261) وأبو داود (886) و ابن ماجه (890)
٭ إسحاق بن يزيد مجھول والسند منقطع .»
٭ إسحاق بن يزيد مجھول والسند منقطع .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف