🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (يَجِبُ أَنْ يَكُونَ لِلْنَّوَافِلِ خَزِينَةٌ، بِرِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ)
نوافل کا ذخیرہ بھی ہونا چاہیے، بروایت ابوداؤد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1330
1330 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:"إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ عَمَلِهِ صَلَاتُهُ، فَإِنْ صَلُحَتْ فَقَدْ أَفْلَحَ وَأَنْجَحَ، وَإِنْ فَسَدَتْ فَقَدْ خَابَ وَخَسِرَ، فَإِنِ انْتَقَصَ مِنْ فَرِيضَتِهِ شَيْءٌ، قَالَ الرَّبُّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ؟ فَيُكَمَّلُ بِهَا مَا انْتَقَصَ مِنَ الْفَرِيضَةِ، ثُمَّ يَكُونُ سَائِرُ عَمَلِهِ عَلَى ذَلِكَ". وَفِي رِوَايَةٍ:"ثُمَّ الزَّكَاةُ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَى حَسَبِ ذَلِكَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بندے سے روز قیامت اس کے اعمال میں سے سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا، اگر وہ صحیح و درست ہوئی تو وہ فلاح و نجات پا گیا اور اگر وہ صحیح و درست نہ ہوئی تو پھر وہ ناکام و نامراد ہوگا، اگر اس کے فرائض میں کوئی کمی ہوئی تو رب تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: دیکھو، کیا میرے بندے کے کچھ نوافل ہیں؟ تو اس طرح فرائض کی کمی کو ان (نوافل) سے پورا کر دیا جائے گا، پھر باقی اعمال کا حساب اسی طرح ہوگا۔ اور ایک دوسری روایت میں ہے: پھر زکاۃ کا حساب بھی اسی طرح ہوگا اور پھر باقی اعمال کا حساب بھی اسی (مذکور مثال کی) طرح ہوگا۔ حسن، واللفظ مرکب، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1330]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن واللفظ مرکب، رواه أبو داود (864 و سنده ضعيف و ھو بغير ھذا اللفظ، 866 و سنده صحيح و ھي الرواية الثانية عندصاحب المشکوة) [و رواه ابن ماجه (1425 وسنده ضعيف) و صححه الحاکم (262/1) ووافقه الذهبي] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن واللفظ مرکب

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں