🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (لَا يَجِبُ مَنْعُ الْحَاجَاتِ الْعَامَّةِ)
عام ضرورت کی چیزوں سے منع نہیں کرنا چاہئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1915
وَعَنْ بُهَيْسَةَ عَنْ أَبِيهَا قَالَتْ: قَالَ: يَا رَسُول الله مَا لشَيْء الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: «الْمَاءُ» . قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: «الْمِلْحُ» . قَالَ: يَا نَبِيَّ الله مَا لاشيء الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: «أَنْ تَفْعَلَ الْخَيْر خير لَك» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
بہیسہ اپنے والد سے روایت کرتی ہیں، انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پانی۔ انہوں نے پھر عرض کیا: اللہ کے نبی! وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نمک۔ انہوں نے پھر عرض کیا، اللہ کے نبی! وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم بھلائی کے کام کرو، وہ تمہارے لیے بہتر ہیں۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1915]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، و أبو داود (3476 و 1669)
٭ سيار بن منظور و أبوه مستوران و ثقھما ابن حبان وحده.»
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں