🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (الشَّهْرُ يَكُونُ أَحْيَانًا تِسْعَةً وَعِشْرِينَ وَأَحْيَانًا ثَلَاثِينَ)
مہینہ کبھی ۲۹ اور کبھی ۳۰ دن کا ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1971
1971 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ  لَا نَكْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ، الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا"وَعَقَدَ الْإِبْهَامَ فِي الثَّالِثَةِ، ثُمَّ قَالَ: الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا يَعْنِي تَمَامَ الثَّلَاثِينَ يَعْنِي مَرَّةً تِسْعًا وَعِشْرِينَ وَمَرَّةً ثَلَاثِينَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک ہم اُمّی (لکھنے پڑھنے سے نابلد) لوگ ہیں، ہم حساب کتاب نہیں جانتے، مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔ تیسری مرتبہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انگوٹھے کو بند کر لیا، پھر فرمایا: مہینہ اس طرح، اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔ یعنی مکمل تیس، یعنی آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک مرتبہ انتیس اور ایک مرتبہ تیس کا ذکر کیا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 1971]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1913) و مسلم (1081/15)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں