🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (كَمْ يَجِبُ أَنْ تَكُونَ الوَصِيَّةُ)
وصیت کتنی کی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3072
الْفَصْلُ الثَّانِي 3072 - عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: عَادَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مَرِيضٌ، فَقَالَ: أَوْصَيْتَ؟"قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:"بِكَمْ": قُلْتُ بِمَالِي كُلِّهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. قَالَ:"فَمَا تَرَكْتَ لِوَلَدِكَ؟"قُلْتُ: هُمْ أَغْنِيَاءُ بِخَيْرٍ. فَقَالَ:"أَوْصِ بِالْعُشْرِ"فَمَا زِلْتُ أُنَاقِصُهُ، حَتَّى قَالَ:"أَوْصِ بِالثُّلُثِ  ، وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں مریض تھا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میری عیادت کی، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم نے وصیت کی ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کتنے مال کی؟“ میں نے عرض کیا: اللہ کی راہ میں اپنے سارے مال کی، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم نے اپنی اولاد کے لیے کیا چھوڑا ہے؟“ میں نے عرض کیا: وہ کافی مال دار ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”دسویں حصے کی وصیت کرو۔“ میں اصرار کرتا رہا، حتیٰ کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حکم دیا: ”تہائی کی وصیت کرو، جبکہ تہائی بھی زیادہ ہے۔“ (صحیح، رواہ الترمذی)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفرائض والوصايا/حدیث: 3072]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (975 و قال: حسن صحيح)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں