مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (مَنْعُ دُخُولِ الرَّجُلِ خَلْوَةً عِنْدَ غَيَابِ الزَّوْجِ)
خاوند کی عدم موجودگی میں عورت کے پاس تنہائی میں آنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 3119
3119 - وَعَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا تَلِجُوا عَلَى الْمُغَيَّبَاتِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنْ أَحَدِكُمْ مَجْرَى الدَّمِ قُلْنَا وَمِنْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَمِنِّي وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جن (اجنبی) عورتوں کے خاوند موجود نہ ہوں تم ان کے پاس نہ جاؤ، کیونکہ شیطان تم میں دورانِ خون کی طرح گردش کرتا ہے۔“ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ میں بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”(ہاں) اور مجھ میں بھی، لیکن اللہ نے اس کے خلاف میری مدد فرمائی تو وہ مطیع ہو گیا / میں محفوظ رہتا ہوں۔“ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3119]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (1172 وقال: غريب) [و للحديث شواھد] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن