مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (التَّرْغِيبُ فِي تَحْرِيرِ الْعَبْدِ تَمَامًا)
غلام کو پوری طرح آزاد کرنے کی ترغیب
حدیث نمبر: 3397
3397 - وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ شِقْصًا مِنْ غُلَامٍ ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:"لَيْسَ لِلَّهِ شَرِيكٌ". فَأَجَازَ عِتْقَهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابوملیح اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ کسی آدمی نے غلام میں موجود اپنے حصے کو آزاد کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: «لَيْسَ لِلَّهِ شَرِيكٌ» ”اللہ کے لیے کوئی شریک نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے مکمل طور پر آزاد کرنے کی ترغیب دلائی۔ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب العتق/حدیث: 3397]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (3944)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح