مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أَيُّ خَيْلٍ مُفَضَّلٌ؟)
کیسا گھوڑا پسندیدہ ہے
حدیث نمبر: 3869
3869 - وَعَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْرَهُ الشِّكَالَ فِي الْحَلِّ . وَالشِّكَالُ: أَنْ يَكُونَ الْفَرَسُ فِي رِجْلِهِ الْيُمْنَى بَيَاضٌ وَفِي يَدِهِ الْيُسْرَى، أَوْ فِي يَدِهِ الْيُمْنَى وَرِجْلِهِ الْيُسْرَى. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھوڑے میں ”الشکال“ ناپسند کیا کرتے تھے، ”الشکال“ یہ ہے کہ گھوڑے کے دائیں پاؤں اور بائیں ہاتھ میں سفیدی ہو، یا اس کے دائیں ہاتھ اور اس کے بائیں پاؤں میں سفیدی ہو۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3869]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (102، 1875/101)»
قال الشيخ زبير على زئي:رواه مسلم (102، 1875/101)