الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة کھانے کی دعا
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ یوں دعا کرے: ”اے اللہ! اس میں برکت عطا فرما، اور ہمیں اس سے بہتر کھلا۔ “ اور جب دودھ پیئے تو یوں دعا کرے: ”اے اللہ اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے زیادہ عطا فرما۔ “ کیونکہ دودھ کے سوا کوئی ایسی چیز نہیں جو کھانے سے کفایت کرے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3455) و أبو داود (3730) ٭ فيه علي بن زيد بن جدعان: ضعيف و عمر بن حرملة مجھول وله شاھد ضعيف في الصحيحة للشيخ محمد ناصر الدين الألباني رحمه الله (2320) وأخطأ من صححه.» |