🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (شَفَقَةٌ نَبَوِيَّةٌ عَلَى حَضْرَةِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ)
حضرت اسامہ بن زید سے شفقت نبوی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6149
6149 - وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَأْخُذُهُ وَالْحَسَنَ، فَيَقُولُ:"اللَّهُمَّ أَحِبَّهُمَا فَإِنِّي أُحِبُّهَا". وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْخُذُنِي فَيُقْعِدُنِي عَلَى فَخِذِهِ، وَيُقْعِدُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ عَلَى فَخِذِهِ الْأُخْرَى، ثُمَّ يَضُمُّهُمَا، ثُمَّ يَقُولُ:"اللَّهُمَّ ارْحَمْهُمَا فَإِنِّي أَرْحَمُهُمَا". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ مجھے اور حسن رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر فرماتے: «اللَّهُمَّ أَحِبَّهُمَا فَإِنِّي أُحِبُّهُمَا» ”اے اللہ! ان سے محبت فرما کیونکہ میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں“۔ ایک دوسری روایت میں ہے: رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے پکڑ کر اپنی ایک ران پر بٹھا لیتے تھے اور حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو اپنی دوسری ران پر بٹھا لیتے، پھر انہیں ملا کر فرماتے: «اللَّهُمَّ ارْحَمْهُمَا فَإِنِّي أَرْحَمُهُمَا» ”اے اللہ! ان دونوں پر رحم فرما کیونکہ میں ان پر شفقت و رحمت فرماتا ہوں“۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6149]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3735) و الرواية الثانية، رواها البخاري (6003)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:رواه البخاري (3735)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں