🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

932. حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21118
حَدَّثَنَا عَبْدُ الله، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَهُ، فَقَالَ الْقَوْمُ إِنَّ نَوْفًا الشَّامِيَّ يَزْعُمُ أَنَّ الَّذِي ذَهَبَ يَطْلُبُ الْعِلْمَ لَيْسَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ مُتَّكِئًا، فَاسْتَوَى جَالِسًا، فَقَالَ: كَذَلِكَ يَا سَعِيدُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، أَنَا سَمِعْتُهُ، يَقُولُ: ذَاكَ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَذَبَ نَوْفٌ، حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْنَا وَعَلَى صَالِحٍ، رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْنَا وَعَلَى أَخِي عَادٍ"، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ مُوسَى بَيْنَا هُوَ يَخْطُبُ قَوْمَهُ ذَاتَ يَوْمٍ، إِذْ قَالَ لَهُمْ: مَا فِي الْأَرْضِ أَحَدٌ أَعْلَمُ مِنِّي، وَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ أَنَّ فِي الْأَرْضِ مَنْ هُوَ أَعْلَمُ مِنْكَ، وَآيَةُ ذَلِكَ أَنْ تُزَوَّدَ حُوتًا مَالِحًا، فَإِذَا فَقَدْتَهُ، فَهُوَ حَيْثُ تَفْقِدُهُ، فَتَزَوَّدَ حُوتًا مَالِحًا، فَانْطَلَقَ هُوَ وَفَتَاهُ، حَتَّى إِذَا بَلَغَ الْمَكَانَ الَّذِي أُمِرُوا بِهِ، فَلَمَّا انْتَهَوْا إِلَى الصَّخْرَةِ، انْطَلَقَ مُوسَى يَطْلُبُ، وَوَضَعَ فَتَاهُ الْحُوتَ عَلَى الصَّخْرَةِ، وَاضْطَرَبَ، فَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ سَرَبًا، قَالَ: فَتَاهُ إِذَا جَاءَ نَبِيُّ اللَّهِ حَدَّثْتُهُ، فَأَنْسَاهُ الشَّيْطَانُ، فَانْطَلَقَا، فَأَصَابَهُمْ مَا يُصِيبُ الْمُسَافِرَ مِنَ النَّصَبِ وَالْكَلَالِ، وَلَمْ يَكُنْ يُصِيبُهُ مَا يُصِيبُ الْمُسَافِرَ مِنَ النَّصَبِ وَالْكَلَالِ، حَتَّى جَاوَزَ مَا أُمِرَ بِهِ، فَقَالَ مُوسَى لِفَتَاهُ آتِنَا غَدَاءَنَا، لَقَدْ لَقِينَا مِنْ سَفَرِنَا هَذَا نَصَبًا، قَالَ لَهُ: فَتَاهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ، فَإِنِّي نَسِيتُ أَنْ أُحَدِّثَكَ، وَمَا أَنْسَانِيهُ إِلَّا الشَّيْطَانُ، فَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ سَرَبًا، قَالَ: ذَلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِي، فَرَجَعَا عَلَى آثَارِهِمَا قَصَصًا، يَقُصَّانِ الْأَثَرَ، حَتَّى إِذَا انْتَهَيَا إِلَى الصَّخْرَةِ، فَأَطَافَ بِهَا، فَإِذَا هُوَ مُسَجًّى بِثَوْبٍ لَهُ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ لَهُ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ مُوسَى قَالَ مَنْ مُوسَى؟ قَالَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، قَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّ عِنْدَكَ عِلْمًا، فَأَرَدْتُ أَنْ أَصْحَبَكَ، قَالَ: إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا، قَالَ: سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ صَابِرًا، وَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا، قَالَ: فَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلَى مَا لَمْ تُحِطْ بِهِ خُبْرًا؟! قَالَ: قَدْ أُمِرْتُ أَنْ أَفْعَلَهُ، قَالَ: سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ صَابِرًا، قَالَ: فَإِنْ اتَّبَعْتَنِي، فَلَا تَسْأَلْنِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا، فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا رَكِبَا فِي السَّفِينَةِ، خَرَجَ مَنْ كَانَ فِيهَا، وَتَخَلَّفَ لِيَخْرِقَهَا، قَالَ: فَقَالَ لَهُ مُوسَى تَخْرِقُهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا، لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا إِمْرًا، قَالَ: أَلَمْ أَقُلْ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا؟ قَالَ: لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ، وَلَا تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا، فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا أَتَوْا عَلَى غِلْمَانٍ يَلْعَبُونَ عَلَى سَاحِل الْبَحْرِ، وَفِيهِمْ غُلَامٌ لَيْسَ فِي الْغِلْمَانِ غُلَامٌ أَنْظَفَ يَعْنِي مِنْهُ، فَأَخَذَهُ فَقَتَلَهُ، فَنَفَرَ مُوسَى عِنْدَ ذَلِكَ، وَقَالَ: أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً بِغَيْرِ نَفْسٍ؟ لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا نُكْرًا، قَالَ: أَلَمْ أَقُلْ لَكَ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا؟ قَالَ: فَأَخَذَتْهُ ذَمَامَةٌ مِنْ صَاحِبِهِ، وَاسْتَحَيَا، فَقَالَ: إِنْ سَأَلْتُكَ عَنْ شَيْءٍ بَعْدَهَا، فَلَا تُصَاحِبْنِي، قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَدُنِّي عُذْرًا، فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةٍ لِئَامًا، اسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا، وَقَدْ أَصَابَ مُوسَى جَهْدٌ، فَلَمْ يُضَيِّفُوهُمَا، فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَّ، فَأَقَامَهُ، قَالَ لَهُ مُوسَى مِمَّا نَزَلَ بِهِمْ مِنَ الْجَهْدِ لَوْ شِئْتَ لَاتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا، قَالَ: هَذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ، فَأَخَذَ مُوسَى بِطَرَفِ ثَوْبِهِ، فَقَالَ: حَدِّثْنِي، فَقَالَ: أَمَّا السَّفِينَةُ، فَكَانَتْ لِمَسَاكِينَ يَعْمَلُونَ فِي الْبَحْرِ، وَكَانَ وَرَاءَهُمْ مَلِكٌ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ غَصْبًا، فَإِذَا مَرَّ عَلَيْهَا، فَرَآهَا مُنْخَرِقَةً تَرَكَهَا، وَرَقَّعَهَا أَهْلُهَا بِقِطْعَةِ خَشَبَةٍ، فَانْتَفَعُوا بِهَا، وَأَمَّا الْغُلَامُ فَإِنَّهُ كَانَ طُبِعَ يَوْمَ طُبِعَ كَافِرًا، وَكَانَ قَدْ أُلْقِيَ عَلَيْهِ مَحَبَّةٌ مِنْ أَبَوَيْهِ، وَلَوْ أَطَاعَاهُ لَأَرْهَقَهُمَا طُغْيَانًا وَكُفْرًا، فَأَرَدْنَا أَنْ يُبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيْرًا مِنْهُ زَكَاةً وَأَقْرَبَ رُحْمًا، وَوَقَعَ أَبُوهُ عَلَى أُمِّهِ فَعَلِقَتْ، فَوَلَدَتْ مِنْهُ خَيْرًا مِنْهُ زَكَاةً وَأَقْرَبَ رُحْمًا، وَأَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلَامَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِي الْمَدِينَةِ وَكَانَ تَحْتَهُ كَنْزٌ لَهُمَا وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا، فَأَرَادَ رَبُّكَ أَنْ يَبْلُغَا أَشُدَّهُمَا وَيَسْتَخْرِجَا كَنْزَهُمَا رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ، وَمَا فَعَلْتُهُ عَنْ أَمْرِي ذَلِكَ تَأْوِيلُ مَا لَمْ تَسْطِعْ عَلَيْهِ صَبْرًا" .
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھے، لوگوں نے کہا کہ نوف شامی کا خیال ہے کہ جو صاحب علم کی تلاش میں گئے تھے وہ بنی اسرائیل والے موسیٰ نہیں تھے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس وقت ٹیک لگائے بیٹھے تھے، وہ سیدھے ہو کر بیٹھ گئے اور فرمایا سعید! کیا ایسا ہی ہے؟ میں نے کہا جی ہاں، میں نے خود اسے یہ کہتے ہوئے سنا ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا نوف نے جھوٹ کہا، مجھ سے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہم پر اور صالح پر اللہ کی رحمت ہو، ہم پر اور عاد کے بھائی (ہود) پر اللہ کی رحمت ہو، پھر فرمایا ایک دن حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم کے سامنے خطبہ دے رہے تھے کہ اسی دوران انہوں نے ان سے فرمایا زمین میں مجھ سے بڑا کوئی عالم نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ زمین میں ایک ایسا شخص موجود ہے جو تم سے زیادہ عالم ہے، اور اس کی نشانی یہ ہے کہ تم زاد راہ کے طور پر ایک نمکین مچھلی ساتھ لے لو، جہاں وہ گم ہوجائے وہ شخص وہیں ہوگا، چنانچہ انہوں نے ایک نمکین مچھلی زاد راہ کے طور پر لے لی اور وہ اور ان کا خادم روانہ ہوگئے، یہاں تک کہ جب وہ اس جگہ پہنچے جہاں کا انہیں حکم دیا گیا تھا اور چٹان کے پاس پہنچے تو حضرت موسیٰ علیہ السلام تلاش میں نکل گئے اور ان کے خادم نے مچھلی چٹان پر رکھ دی، وہ تڑپی اور اس نے سمندر میں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنا لیا، خادم نے سوچا کہ جب اللہ کے نبی آئیں گے تو میں انہیں بتا دوں گا، لیکن شیطان نے اسے بھلا دیا، پھر وہ دونوں چل پڑے اور انہیں وہ تھکاوٹ اور ماندگی لاحق ہوئی جو مسافر کو ہوتی ہے، اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اس وقت تک وہ تھکاوٹ اور ماندگی لاحق نہیں ہوئی تھی جب تک وہ اس جگہ سے آگے نہیں بڑھ گئے جس کا انہیں حکم دیا گیا تھا، چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے خادم سے فرمایا ہمارا ناشتہ لاؤ، ہمیں اس سفر میں بڑی تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان کے خادم نے کہا اے اللہ کے نبی! کیا آپ نے دیکھا کہ جب ہم نے چٹان کے پاس پڑاؤ کیا تھا تو میں آپ کو (مچھلی کے متعلق) بتانا بھول گیا اور مجھے شیطان ہی نے بھلایا، اس نے سمندر میں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنا لیا تھا، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا یہی تو وہ جگہ ہے جس کی ہمیں تلاش تھی، چنانچہ وہ دونوں نشانات قدم پر چلتے ہوئے واپس لوٹے یہاں تک کہ چٹان تک پہنچ گئے، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کے ارد گرد چکر لگایا تو دیکھا کہ ایک آدمی اپنا کپڑا اوڑھے ہوئے ہے، انہوں نے اسے سلام کیا، اس نے سر اٹھایا اور پوچھا آپ کون ہیں؟ انہوں نے فرمایا موسیٰ، اس نے پوچھا کون موسیٰ؟ فرمایا بنی اسرائیل والا موسیٰ، مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کے پاس ایک خاص علم ہے، اس لئے میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا آپ میرے ساتھ رہ کر صبر نہیں کرسکیں گے، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا ان شاء اللہ آپ مجھے صبر کرنے والا پائیں گے اور میں آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا، انہوں نے کہا آپ اس چیز پر کیسے صبر کرسکیں گے جس کا آپ کو پورا علم نہیں؟ مجھے تو اس کام کا حکم دیا گیا ہے، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا ان شاء اللہ آپ مجھے صبر کرنے والا پائیں گے، انہوں نے کہا اگر آپ میرے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو مجھ سے کسی چیز کے متعلق اس وقت تک سوال نہ کیجئے گا جب تک میں خود آپ سے اس کا ذکر نہ کروں، چنانچہ وہ دونوں چل پڑے یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے اور اس میں سوار لوگ اتر گئے تو وہ کشتی میں سوراخ کرنے کے لئے پیچھے رہ گئے، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ان سے فرمایا کیا آپ اس میں اس لئے سوراخ کر رہے ہیں کہ اس کے سواروں کو غرق کردیں؟ آپ نے تو بڑا عجیب کام کیا، انہوں نے کہا کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ رہ کر صبر نہیں کرسکیں گے؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا میری بھول پر میرا مؤاخذہ نہ کیجئے اور میرے معاملے میں مجھ پر سختی نہ کیجئے، پھر وہ دونوں چل پڑے یہاں تک کہ کچھ لڑکوں کے پاس پہنچے جو سمندر کے کنارے کھیل رہے تھے، ان میں ایک لڑکا ایسا تھا کہ ان لڑکوں میں اس سے زیادہ صاف ستھرا کوئی لڑکا نہ تھا، انہوں نے اسے پکڑ کر قتل کردیا، اس پر حضرت موسیٰ علیہ السلام بدک گئے اور فرمایا کیا آپ نے ایک پاکیزہ جان کو کسی جان کے بدلے کے بغیر قتل کردیا؟ آپ نے تو بہت ہی برا کام کیا، انہوں نے کہا کیا میں نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ رہ کر صبر نہیں کرسکیں گے؟ اس پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اپنے ساتھی کے سامنے ندامت ہوئی اور وہ شرما گئے اور فرمایا اگر اس کے بعد میں نے آپ سے کسی چیز کے متعلق سوال کیا تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھئے گا، آپ میری طرف سے عذر کی انتہاء کو پہنچ چکے ہیں، پھر وہ دونوں چل پڑے یہاں تک کہ ایک کنجوس بستی والوں کے پاس پہنچے اور ان سے کھانا مانگا، اس وقت حضرت موسیٰ علیہ السلام کو سخت مشقت لاحق تھی، لیکن انہوں نے ان کی میزبانی سے انکار کردیا، وہاں انہیں ایک دیوار ملی جو گرنا چاہتی تھی، انہوں نے اسے سیدھا کردیا، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس مشقت کی وجہ سے جو انہیں لاحق تھی ان سے کہا اگر آپ چاہتے تو اس پر کچھ اجرت لے لیتے، انہوں نے کہا بس یہ میرے اور آپ کے درمیان جدائی ہے، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ان کے کپڑے کا کونا پکڑ لیا اور فرمایا مجھے (ان کاموں کی حقیقت) بتائیے، انہوں نے فرمایا رہی کشتی تو وہ کچھ مسکینوں کی تھی جو سمندر میں محنت مزدوری کرتے تھے اور ان کے آگے ایک بادشاہ تھا جو ہر کشتی زبردستی چھین لیتا تھا، جب وہ اس کے پاس سے گزرا اور اسے ٹوٹا ہوا دیکھا تو اسے چھوڑ دیا، اور کشتی والوں نے لکڑی کے ایک ٹکڑے سے اس کی مرمت کرلی اور اس سے فائدہ اٹھاتے رہے، اور رہا لڑکا تو جس دن اس کی فطرت بنائی گئی، کافر بنائی گئی تھی، اور اس کے والدین کے دل میں اس کی محبت ڈال دی گئی تھی، اگر وہ اس کی بات مان لیتے تو وہ انہیں سرکشی اور کفر میں مبتلا کردیتا، اس لئے ہم نے چاہا کہ ان کا رب انہیں اس کے بدلے میں ایسی اولاد دے جو پاکیزگی میں اس سے بہتر اور صلہ رحمی میں اس سے بڑھ کر ہو، چنانچہ اس کے باپ نے اس کی ماں سے قربت کی تو وہ امید سے ہوگئی اور اس نے ایسا بچہ جنا جو پاکیزگی میں اس سے بہتر اور صلہ رحمی میں اس سے بڑھ کر تھا، اور رہی دیوار تو وہ شہر کے دو یتیم لڑکوں کی تھی، اس کے نیچے ان کا خزانہ تھا اور ان کا باپ نیک آدمی تھا، تو آپ کے رب نے چاہا کہ وہ دونوں اپنی جوانی کو پہنچ جائیں اور آپ کے رب کی رحمت سے اپنا خزانہ نکال لیں، اور میں نے یہ کام اپنی مرضی سے نہیں کیا، یہ ہے ان باتوں کی حقیقت جن پر آپ صبر نہ کرسکے۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 21118]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 74، م: 2380
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21119
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ فِي تَفْسِيرِ ابْنِ جُرَيْجٍ الَّذِي أَمْلَاهُ عَلَيْهِمْ أَخْبَرَنِي يَعْلَى بْنُ مُسْلِمٍ ، وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، يَزِيدُ أَحَدُهُمَا عَلَى الْآخِرِ وَغَيْرُهُمَا، قَالَ: قَدْ سَمِعْتُ يُحَدِّثُهُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: إِنَّا لَعِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ فِي بَيْتِهِ، إِذْ قَالَ: سَلُونِي، فَقُلْتُ: أَبَا عَبَّاسٍ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ بِالْكُوفَةِ رَجُلٌ قَاصٌّ يُقَالُ لَهُ نَوْفٌ، يَزْعُمُ أَنَّهُ لَيْسَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ! أَمَّا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، فَقَالَ: كَذَبَ عَدُوُّ اللَّهِ، وَأَمَّا يَعْلَى بْنُ مُسْلِمٍ، فَقَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ مُوسَى رَسُولَ اللَّهِ ذَكَّرَ النَّاسَ يَوْمًا، حَتَّى إِذَا فَاضَتْ الْعُيُونُ، وَرَقَّتْ الْقُلُوبُ، وَلَّى فَأَدْرَكَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ فِي الْأَرْضِ أَحَدٌ أَعْلَمُ مِنْكَ؟، قَالَ: لَا، قَالَ: فَعُتِبَ عَلَيْهِ، إِذْ لَمْ يَرُدَّ الْعِلْمَ إِلَى اللَّهِ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ إِنَّ لِي عَبْدًا أَعْلَمَ مِنْكَ، قَالَ: أَيْ رَبِّ، وَأَنَّى؟ قَالَ: مَجْمَعُ الْبَحْرَيْنِ، قَالَ: أَيْ رَبِّ، اجْعَلْ لِي عَلَمًا أَعْلَمُ ذَلِكَ بِهِ، قَالَ: لِي عَمْرٌو، وقَالَ: حَيْثُ يُفَارِقُكَ الْحُوتُ، وَقَالَ: يَعْلَى خُذْ حُوتًا مَيْتًا حَيْثُ يُنْفَخُ فِيهِ الرُّوحُ، فَأَخَذَ حُوتًا فَجَعَلَهُ فِي مِكْتَلٍ، قَالَ: لِفَتَاهُ لَا أُكَلِّفُكَ إِلَّا أَنْ تُخْبِرَنِي حَيْثُ يُفَارِقُكَ الْحُوتُ، قَالَ: مَا كَلَّفْتَنِي كَثِيرًا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِذْ قَالَ مُوسَى لِفَتَاهُ سورة الكهف آية 60 يُوشَعَ بْنِ نُونَ، لَيْسَتْ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: فَبَيْنَا هُوَ فِي ظِلِّ صَخْرَةٍ فِي مَكَانٍ ثَرْيَانٍ، إِذْ تَضَرَّبَ الْحُوتُ وَمُوسَى نَائِمٌ، قَالَ: فَتَاهُ لَا أُوقِظُهُ، حَتَّى إِذَا اسْتَيْقَظَ، نَسِيَ أَنْ يُخْبِرَهُ، وَتَضَرَّبَ الْحَوْتُ حَتَّى دَخَلَ الْبَحْرَ، فَأَمْسَكَ اللَّهُ عَلَيْهِ جِرْيَةَ الْبَحْرِ، حَتَّى كَأَنَّ أَثَرَهُ فِي حَجَرٍ، فَقَالَ لِي عَمْرٌو وَكَأَنَّ أَثَرَهُ فِي حَجَرٍ، وَحَلَّقَ إِبْهَامَيْهِ وَاللَّتَيْنِ تَلِيَانِهِمَا، لَقَدْ لَقِينَا مِنْ سَفَرِنَا هَذَا نَصَبًا، قَالَ: قَدْ قَطَعَ اللَّهُ عَنْكَ النَّصَبَ، لَيْسَتْ هَذِهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَأَخْبَرَهُ، فَرَجَعَا فَوَجَدَا خَضِرًا، فَقَالَ لِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَلَى طِنْفِسَةٍ خَضْرَاءَ عَلَى كَبِدِ الْبَحْرِ، قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ: مُسَجًّى ثَوْبَهُ، قَدْ جَعَلَ طَرَفَهُ تَحْتَ رِجْلَيْهِ، وَطَرَفَهُ تَحْتَ رَأْسِهِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ مُوسَى، فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ، وَقَالَ: هَلْ بِأَرْضِكَ مِنْ سَلَامٍ؟ مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا مُوسَى، قَالَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَمَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: جِئْتُ لِتُعَلِّمَنِي مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا، قَالَ: أَمَا يَكْفِيكَ أَنَّ أَنْبَاءَ التَّوْرَاةِ بِيَدِكَ، وَأَنَّ الْوَحْيَ يَأْتِيكَ، يَا مُوسَى، إِنَّ لِي عِلْمًا لَا يَنْبَغِي أَنْ تَعْلَمَهُ، وَإِنَّ لَكَ عِلْمًا لَا يَنْبَغِي أَنْ أَعْلَمَهُ، فَجَاءَ طَائِرٌ، فَأَخَذَ بِمِنْقَارِهِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا عِلْمِي وَعِلْمُكَ فِي عِلْمِ اللَّهِ إِلَّا كَمَا أَخَذَ هَذَا الطَّائِرُ بِمِنْقَارِهِ مِنَ الْبَحْرِ، حَتَّى إِذَا رَكِبَا فِي السَّفِينَةِ وَجَدَا مَعَابِرَ صِغَارًا تَحْمِلُ أَهْلَ هَذَا السَّاحِلِ إِلَى هَذَا السَّاحِلِ عَرَفُوهُ، فَقَالُوا: عَبْدُ اللَّهِ الصَّالِحُ، فَقُلْنَا لِسَعِيدٍ خَضِرٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، لَا يَحْمِلُونَهُ بِأَجْرٍ فَخَرَقَهَا، وَوَتَدَ فِيهَا وَتِدًا، قَالَ مُوسَى: أَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ شَيْئًا إِمْرًا، قَالَ مُجَاهِدٌ نُكْرًا، قَالَ: أَلَمْ أَقُلْ إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا، وَكَانَتْ الْأُولَى نِسْيَانًا، وَالثَّانِيَةُ شَرْطًا، وَالثَّالِثَةُ عَمْدًا، قَالَ: لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ، وَلَا تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا، فَلَقِيَا غُلَامًا فَقَتَلَهُ، قَالَ يَعْلَى بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ: وَجَدَا غِلْمَانًا يَلْعَبُونَ، فَأَخَذَ غُلَامًا كَافِرًا كَانَ ظَرِيفًا، فَأَضْجَعَهُ، ثُمَّ ذَبَحَهُ بِالسِّكِّينِ، قَالَ: أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً لَمْ تَعْمَلْ بِالْحِنْثِ؟! فَانْطَلَقَا، فَوَجَدَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَّ، فَأَقَامَهُ، قَالَ سَعِيدٌ بِيَدِهِ هَكَذَا، وَرَفَعَ يَدَهُ، فَاسْتَقَامَ، قَالَ يَعْلَى فَحَسِبْتُ أَنَّ سَعِيدًا، قَالَ: فَمَسَحَهُ بِيَدِهِ، فَاسْتَقَامَ، قَالَ: لَوْ شِئْتَ لَاتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا، قَالَ سَعِيدٌ: أَجْرًا نَأْكُلُهُ"، قَالَ: وَكَانَ يَقْرَؤُهَا وَكَانَ وَرَاءَهُمْ سورة الكهف آية 79 وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقْرَؤُهَا وَكَانَ أَمَامَهُمْ مَلِكٌ، يَزْعُمُونَ عَنْ غَيْرِ سَعِيدٍ، أَنَّهُ قَالَ: هَذَا الْغُلَامُ الْمَقْتُولُ يَزْعُمُونَ أَنَّ اسْمَهُ جَيْسُورُ، قَالَ: يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ غَصْبًا، وَأَرَادَ إِذَا مَرَّتْ بِهِ أَنْ يَدَعَهَا لِعَيْبِهَا، فَإِذَا جَاوَزُوا، أَصْلَحُوهَا، فَانْتَفَعُوا بِهَا بَعْدُ، مِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ سَدُّوهَا بِقَارُورَةٍ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ: بِالْقَارِ، وَكَانَ أَبَوَاهُ مُؤْمِنَيْنِ، وَكَانَ كَافِرًا، فَخَشِينَا أَنْ يُرْهِقَهُمَا طُغْيَانًا وَكُفْرًا، فَيَحْمِلُهُمَا حُبُّهُ عَلَى أَنْ يُتَابِعَاهُ عَلَى دِينِهِ، فَأَرَدْنَا أَنْ يُبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيْرًا مِنْهُ زَكَاةً، وَأَقْرَبَ رُحْمًا هُمَا بِهِ أَرْحَمُ مِنْهُمَا بِالْأَوَّلِ الَّذِي قَتَلَهُ خَضِرٌ، وَزَعَمَ غَيْرُ سَعِيدٍ، أَنَّهُمَا أُبْدِلا جَارِيَةٌ، وَأَمَّا دَاوُدُ بْنُ أَبِي عَاصِمٍ، فَقَالَ: عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ إِنَّهَا جَارِيَةٌ، وَبَلَغَنِي عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهَا جَارِيَةٌ، وَوَجَدْتُهُ فِي كِتَابِ أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ مَعِينٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ يُوسُفَ، مِثْلَهُ .
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے گھر میں ان کے پاس تھے کہ انہوں نے فرمایا مجھ سے پوچھو، میں نے عرض کیا اے ابو عباس! اللہ مجھے آپ پر قربان کرے، کوفہ میں نوف نام کا ایک قصہ گو آدمی ہے جس کا خیال ہے کہ (حضرت خضر علیہ السلام والے موسیٰ) بنی اسرائیل والے موسیٰ نہیں ہیں، (عمرو بن دینار کی روایت میں ہے کہ) انہوں نے فرمایا اللہ کا دشمن جھوٹ بولتا ہے، اور (یعلی بن مسلم کی روایت میں ہے کہ) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا مجھ سے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے رسول حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک دن لوگوں کو وعظ و نصیحت فرمائی، یہاں تک کہ جب آنکھیں بہہ پڑیں اور دل نرم ہوگئے تو وہ واپس جانے لگے، ایک آدمی نے انہیں جا لیا اور کہا اے اللہ کے رسول! کیا زمین میں آپ سے بڑا بھی کوئی عالم ہے؟ انہوں نے فرمایا نہیں، اس پر ان سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا کیونکہ انہوں نے علم کو اللہ کی طرف منسوب نہیں کیا تھا، اور اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ میرا ایک بندہ تم سے زیادہ عالم ہے، انہوں نے عرض کیا پروردگار! وہ کہاں ہے؟ فرمایا مجمع البحرین (دو سمندروں کے سنگم) پر، عرض کیا پروردگار! میرے لئے کوئی نشانی مقرر فرما دے جس سے میں اسے پہچان لوں، (عمرو کی روایت میں ہے کہ) فرمایا جہاں مچھلی تم سے جدا ہوجائے، اور (یعلی کی روایت میں ہے کہ) فرمایا ایک مردہ مچھلی لے لو، جہاں اس میں روح پھونک دی جائے (وہیں وہ ہوگا)، چنانچہ انہوں نے ایک مچھلی لے کر زنبیل میں رکھ لی اور اپنے خادم سے فرمایا میں تمہیں صرف اتنی تکلیف دیتا ہوں کہ جہاں مچھلی تم سے جدا ہو مجھے بتا دینا، اس نے کہا آپ نے مجھے کوئی بڑی تکلیف نہیں دی، یہی مطلب ہے اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس فرمان کا کہ جب موسیٰ نے اپنے خادم سے کہا، یعنی یوشع بن نون سے (یہ وضاحت سعید بن جبیر سے منقول نہیں)، چنانچہ ایک مرتبہ وہ ایک نمناک جگہ میں ایک چٹان کے سائے میں تھے کہ مچھلی تڑپنے لگی جبکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام سو رہے تھے، ان کے خادم نے سوچا کہ میں انہیں جگاتا نہیں ہوں، لیکن جب وہ بیدار ہوئے تو وہ انہیں بتانا بھول گیا، مچھلی تڑپتی ہوئی سمندر میں داخل ہوگئی اور اللہ تعالیٰ نے اس پر سمندر کے بہاؤ کو روک دیا یہاں تک کہ اس کا نشان ایسا ہوگیا جیسے پتھر میں ہو، (عمرو نے اپنے دونوں انگوٹھوں اور ان کے ساتھ والی انگلیوں کا حلقہ بنا کر دکھایا)، (پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا) ہمیں اس سفر میں بڑی تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے، (خادم نے) کہا اللہ نے آپ سے تھکاوٹ دور کردی ہے (یہ بات سعید بن جبیر سے منقول نہیں)، پھر خادم نے انہیں (مچھلی کے متعلق) بتایا تو وہ دونوں واپس لوٹے اور حضرت خضر علیہ السلام کو پا لیا، (عثمان بن ابی سلیمان کہتے ہیں کہ وہ) سمندر کے بیچ میں ایک سبز بچھونے پر تھے، سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ وہ اپنا کپڑا اس طرح اوڑھے ہوئے تھے کہ اس کا ایک کنارہ اپنے پاؤں کے نیچے اور دوسرا کنارہ اپنے سر کے نیچے رکھا ہوا تھا، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے انہیں سلام کیا، انہوں نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹایا اور کہا کیا تمہارے علاقے میں سلام کا رواج ہے؟ تم کون ہو؟ انہوں نے فرمایا میں موسیٰ ہوں، انہوں نے پوچھا بنی اسرائیل والے موسیٰ؟ فرمایا جی ہاں، انہوں نے پوچھا آپ کا کیا کام ہے؟ فرمایا میں اس لئے آیا ہوں کہ آپ کو جو ہدایت والا علم سکھایا گیا ہے وہ مجھے بھی سکھا دیں، انہوں نے کہا کیا آپ کے لئے یہ کافی نہیں کہ تورات کی خبریں آپ کے ہاتھ میں ہیں اور آپ کے پاس وحی آتی ہے؟ اے موسیٰ! میرے پاس ایک ایسا علم ہے جو آپ کے جاننے کے لائق نہیں اور آپ کے پاس ایک ایسا علم ہے جو میرے جاننے کے لائق نہیں، اتنے میں ایک پرندہ آیا اور اس نے اپنی چونچ سے (سمندر کا پانی) لیا، تو انہوں نے فرمایا اللہ کی قسم! میرا اور آپ کا علم اللہ کے علم کے مقابلے میں اتنا ہی ہے جتنا اس پرندے نے اپنی چونچ سے سمندر سے لیا ہے، یہاں تک کہ جب وہ کشتی میں سوار ہونے لگے تو انہوں نے چھوٹی چھوٹی کشتیاں دیکھیں جو اس کنارے کے لوگوں کو دوسرے کنارے تک لے جاتی تھیں، کشتی والوں نے انہیں پہچان لیا اور کہنے لگے یہ اللہ کے نیک بندے ہیں، (ابن جریج کہتے ہیں کہ) ہم نے سعید سے پوچھا کیا اس سے مراد خضر ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں، چنانچہ انہوں نے انہیں بغیر کرایہ کے سوار کرلیا، تو انہوں نے اس میں سوراخ کردیا اور اس میں ایک میخ ٹھونک دی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کیا آپ نے اس میں اس لئے سوراخ کیا ہے کہ اس کے سواروں کو غرق کردیں؟ آپ نے تو بڑا عجیب کام کیا، (مجاہد کہتے ہیں کہ یہاں «امرا» کا مطلب «نکرا» یعنی برا کام ہے)، انہوں نے کہا کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ رہ کر صبر نہیں کرسکیں گے؟ پہلی مرتبہ کا سوال بھول کر تھا، دوسری مرتبہ کا شرط کے طور پر اور تیسری مرتبہ کا جان بوجھ کر، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا میری بھول پر میرا مؤاخذہ نہ کیجئے اور میرے معاملے میں مجھ پر سختی نہ کیجئے، پھر وہ ایک لڑکے سے ملے تو انہوں نے اسے قتل کردیا، سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ انہیں کچھ لڑکے کھیلتے ہوئے ملے، انہوں نے ان میں سے ایک کافر لڑکے کو جو بڑا خوش شکل تھا پکڑا، اسے لٹایا اور چھری سے ذبح کردیا، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کیا آپ نے ایک ایسی پاکیزہ جان کو قتل کردیا جس نے کوئی گناہ نہیں کیا تھا؟ پھر وہ دونوں چل پڑے تو انہیں ایک دیوار ملی جو گرنا چاہتی تھی، انہوں نے اسے سیدھا کردیا، سعید نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا اور ہاتھ اٹھایا تو وہ سیدھی ہوگئی، یعلی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے سعید نے کہا تھا کہ انہوں نے اس پر اپنا ہاتھ پھیرا تو وہ سیدھی ہوگئی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا اگر آپ چاہتے تو اس پر کچھ اجرت لے لیتے، سعید کہتے ہیں یعنی ایسی اجرت جسے ہم کھا سکتے، (راوی کہتے ہیں کہ) وہ آیت «وکان وراءہم» پڑھتے تھے جبکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اسے «وکان امامہم ملک» پڑھتے تھے، اور سعید کے علاوہ دوسرے حضرات کہتے ہیں کہ اس مقتول لڑکے کا نام جیسور تھا، (اور فرمایا) وہ بادشاہ ہر کشتی کو زبردستی چھین لیتا تھا، تو انہوں نے یہ چاہا کہ جب کشتی اس کے پاس سے گزرے تو وہ اس کے عیب کی وجہ سے اسے چھوڑ دے، اور جب وہ آگے نکل جائیں تو اس کی مرمت کرکے اس سے فائدہ اٹھاتے رہیں، بعض کہتے ہیں کہ انہوں نے اسے شیشے سے بند کیا تھا اور بعض کہتے ہیں کہ تارکول سے، اور (لڑکے کے) والدین مومن تھے اور وہ کافر تھا، ہمیں اندیشہ ہوا کہ وہ انہیں سرکشی اور کفر میں مبتلا کردے گا اور اس کی محبت انہیں اس کے دین کی پیروی پر آمادہ کردے گی، اس لئے ہم نے چاہا کہ ان کا رب انہیں اس کے بدلے میں ایسی اولاد دے جو پاکیزگی میں اس سے بہتر اور صلہ رحمی میں اس سے بڑھ کر ہو، جس پر وہ اس پہلے لڑکے سے زیادہ مہربان ہوں جسے خضر نے قتل کیا تھا، سعید کے علاوہ دوسرے حضرات کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے بدلے میں ایک بیٹی عطا کی گئی، داؤد بن ابی عاصم نے بھی کئی حضرات سے یہی نقل کیا ہے کہ وہ بیٹی تھی، اور مجھے سعید بن جبیر سے بھی یہ بات پہنچی ہے کہ وہ بیٹی تھی۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 21119]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 74، م: 2380، وهذا إسناد حسن فى المتابعات والشواهد من أجل محمد بن يعقوب الرباني، لكنه توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21120
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أَبُو الْهَيْثَمِ الرُّبَالِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، حَدَّثَنَا رَقَبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، حَدَّثَنَا أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " بَيْنَمَا مُوسَى فِي قَوْمِهِ يُذَكِّرُهُمْ بِأَيَّامِ اللَّهِ، وَأَيَّامُ اللَّهِ نِعَمُهُ وَبَلَاؤُهُ، إِذْ قَالَ: مَا أَعْلَمُ فِي الْأَرْضِ رَجُلًا خَيْرًا مِنِّي، أَوْ أَعْلَمَ مِنِّي! قَالَ: فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ إِنِّي أَعْلَمُ بِالْخَيْرِ مَنْ هُوَ أَوْ عِنْدَ مَنْ هُوَ، إِنَّ فِي الْأَرْضِ رَجُلًا هُوَ أَعْلَمُ مِنْكَ، قَالَ: يَا رَبِّ، فَدُلَّنِي عَلَيْهِ، فَقِيلَ لَهُ: تَزَوَّدْ حُوتًا مَالِحًا، فَفَعَلَ، ثُمَّ خَرَجَ، فَلَقِيَ الْخَضِرَ، فَكَانَ مِنْ أَمْرِهِمَا مَا كَانَ، حَتَّى كَانَ آخِرُ ذَلِكَ مَرُّوا بِالْقَرْيَةِ اللِّئَامِ أَهْلُهَا، فَطَافَا فِي الْمَجَالِسِ، فَاسْتَطْعَمَا، فَأَبَوْا أَنْ يُضَيِّفُوهُمَا، ثُمَّ قَصَّ عَلَيْهِ النَّبَأَ نَبَأَ السَّفِينَةِ، وَأَنَّهُ إِنَّمَا خَرَقَهَا لِيَتَجَوَّزَهَا الْمَلِكُ، فَلَا يُرِيدُهَا، وَأَمَّا الْغُلَامُ، فَطُبِعَ يَوْمَ طُبِعَ كَافِرًا، كَانَ أَبَوَاهُ عَطَفَا عَلَيْهِ، فَلَوْ أَنَّهُ أَدْرَكَ، أَرْهَقَهُمَا طُغْيَانًا وَكُفْرًا، وَأَمَّا الْجِدَارُ، فَكَانَ لِغُلَامَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِي الْمَدِينَةِ" .
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بحوالہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک مرتبہ حضرت موسیٰ علیہ السلام بنی اسرائیل کے سامنے کھڑے تقریر فرما رہے تھے تقریر ختم ہونے کے بعد ایک شخص نے دریافت کیا کہ سب سے بڑا عالم کون ہے؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا میں سب سے بڑا عالم ہوں اللہ تعالیٰ کو یہ بات ناگوار ہوئی کہ موسیٰ نے علم کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب نہیں کیا لہٰذا حضرت موسیٰ علیہ السلام پر وحی بھیجی کہ میرے بندوں میں سے ایک بندہ تم سے زیادہ عالم ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا الہٰی اس سے ملاقات کس طرح ہوسکتی ہے؟ حکم دیا گیا کہ اپنے ساتھ زنبیل میں ایک (بھنی ہوئی) مچھلی رکھ لو (اور سفر کو چل دو) جہاں وہ مچھلی گم ہوجائے وہ شخص وہیں ملے گا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک مچھلی لے کر زنبیل میں ڈالی اور چل دیئے اور وہ قصہ پیش آیا جو اللہ نے بیان کیا ہے حتٰی کہ سب سے آخر میں چلتے چلتے ایک گاؤں میں پہنچے گاؤں والوں سے کھانا مانگا انہوں نے مہمانی کرنے سے انکار کردیا پھر حضرت خضر علیہ السلام نے ان کے سامنے کشتی والے واقعے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسے بادشاہ کی وجہ سے توڑا تھا تاکہ وہ وہاں سے گذرے اس سے کوئی تعرض نہ کرے اور رہا لڑکا تو فطری طور پر وہ کافر تھا اس کے والدین اس پر بہت شفیق تھے اگر وہ زندہ رہتا تو انہیں سرکشی اور نافرمانی میں مبتلا کردیتا اور رہی دیوار تو وہ شہر میں دو یتیم لڑکوں کی تھی۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 21120]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 74، م: 2380، وهذا إسناد حسن فى المتابعات والشواهد من أجل محمد بن يعقوب الرباني، لكنه توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21121
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَذْكُرُ، عَنْ رَقَبَةَ . ح وحَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، قَالَ: وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَقَبَةَ . ح وحَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، قَالَ: وحَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ . ح وحَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، قَالَ وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَقَبَةَ ، وَقَالُوا: جَمِيعًا، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْغُلَامُ الَّذِي قَتَلَهُ الْخَضِرُ طُبِعَ كَافِرًا" زَادَ أَبُو الرَّبِيعِ فِي حَدِيثِهِ" وَلَوْ أَدْرَكَ، لَأَرْهَقَ أَبَوَيْهِ طُغْيَانًا وَكُفْرًا" .
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بحوالہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حضرت خضر علیہ السلام نے جس لڑکے کو قتل کیا تھا وہ طبعاً کافر تھا (اگر وہ زندگی پاتا تو اپنے والدین کو بھی سرکشی اور کفر کے قریب پہنچا دیتا) [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 21121]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2661، ولعبدالله بن أحمد فيه عدة شيوخ، منهم: سويد بن سعيد الهروي، وهو ضعيف، ومحمد بن أحمد الواسطى، وهو مجهول، لكنهما متابعان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21122
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَبَّاسٍ الْهَمْدَانِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " الْغُلَامُ الَّذِي قَتَلَهُ صَاحِبُ مُوسَى طُبِعَ يَوْمَ طُبِعَ كَافِرًا" .
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بحوالہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حضرت خضر علیہ السلام نے جس لڑکے کو قتل کیا تھا وہ طبعاً کافر تھا (اگر وہ زندگی پاتا تو اپنے والدین کو بھی سرکشی اور کفر کے قریب پہنچا دیتا) [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 21122]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21123
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ حَمْزَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُبَيٍّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَرَأَ إِنْ سَأَلْتُكَ عَنْ شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلا تُصَاحِبْنِي قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَدُنِّي عُذْرًا سورة الكهف آية 76" .
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بحوالہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت " ان سألتک عن شیء بعدہا فلاتصاحبنی قدبلغت۔۔۔۔۔۔۔ میں لفظ " بلغت " کو مشدد یعنی " بلّغت " بھی پڑھا ہے۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 21123]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21124
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْجَارِيَةِ الْعَبْدِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ " قَرَأَ قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَدُنِّي عُذْرًا سورة الكهف آية 76 يُثَقِّلُهَا" .
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بحوالہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت " ان سألتک عن شیء بعدہا فلاتصاحبنی قدبلغت۔۔۔۔۔۔۔ میں لفظ " بلغت " کو مشدد یعنی " بلّغت " بھی پڑھا ہے۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 21124]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، فيه أبو الجارية ، وهو مجهول، لكنه توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21125
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ الشَّاعِرُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، أَنَا سَأَلْتُهُ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، أَنَّ جِبْرِيلَ لَمَّا رَكَضَ زَمْزَمَ بِعَقِبِهِ، جَعَلَتْ أُمُّ إِسْمَاعِيلَ تَجْمَعُ الْبَطْحَاءَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَحِمَ اللَّهُ هَاجَرَ أُمَّ إِسْمَاعِيلَ، لَوْ تَرَكَتْهَا لَكَانَتْ مَاءً مَعِينًا" .
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بحوالہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ جب حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اپنی ایڑی مار کر زمزم کا کنواں جاری کیا تو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ کنکریاں اکٹھی کر کے منڈیر بنانے لگیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں حضرت حاجرہ (علیہا السلام) جو کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ تھیں " پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں اگر وہ اسے یونہی چھوڑ دیتیں تو وہ ایک بہتا ہوا چشمہ ہوتا۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 21125]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21126
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا حَمْزَةُ بْنُ حَبِيبٍ الزَّيَّاتُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَعَا لِأَحَدٍ بَدَأَ بِنَفْسِهِ، فَذَكَرَ ذَاتَ يَوْمٍ مُوسَى، فَقَالَ: " رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْنَا وَعَلَى مُوسَى، لَوْ كَانَ صَبَرَ لَقَصَّ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْنَا مِنْ خَبَرِهِ، وَلَكِنْ قَالَ: إِنْ سَأَلْتُكَ عَنْ شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلَا تُصَاحِبْنِي، قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَدُنِّي عُذْرًا" ..
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بحوالہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کے لئے دعاء فرماتے تو اس کا آغاز اپنی ذات سے کرتے تھے چنانچہ ایک دن حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہم پر اور موسیٰ علیہ السلام پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں اگر وہ صبر کرلیتے تو اللہ تعالیٰ ان کے واقعے کی دیگر تفصیلات بھی بیان فرما دیتا لیکن انہوں نے تو یہ کہہ دیا کہ اگر میں نے اس کے بعد آپ سے کوئی سوال پوچھا تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھئے گا آپ میری طرف سے عذر کو پہنچ گئے ہیں۔ " [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 21126]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21127
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، وَأَبُو قَطَنٍ عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمْزَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَعْنَاهُ.
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 21127]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں