🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

(منبر پر عافیت مانگنے کی ہدایت اور روتے ہوئے بیان)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2
حُدَّثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ الدِّمَشْقِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ سُلَيْمَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَوْسَطَ الْبَجَلِيَّ وَهُوَ عَلَى مِنْبَرِ حِمْصٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ يَقُولُ وَهُوَ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , ثُمَّ خَنَقَتْهُ الْعَبْرَةُ , ثُمَّ عَادَ فَخَنَقَتْهُ الْعَبْرَةُ , ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَامَ الأَوَّلِ: " سَلُوا اللَّهَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ، فَإِنَّهُ مَا أُوتِيَ عَبْدٌ بَعْدَ يَقِينٍ شَيْئًا خَيْرًا مِنَ الْعَافِيَةِ" .
اوسط بجلی نے حمص کے منبر پر یہ بات بیان کی وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، تو رونے کی وجہ سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی آواز حلق میں اٹک گئی پھر انہوں نے دوبارہ بات شروع کرنا چاہی تو ان کی آواز پھر اٹک گئی۔ پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: میں نے گزشتہ سال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: تم لوگ اللہ تعالیٰ سے معافی اور عافیت مانگو، کیونکہ کسی بھی بندے کو یقین کے بعد کوئی ایسی چیز نہیں دی گئی، جو عافیت سے بہتر ہو۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 2]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه الموصلي فى ”مسنده“: 08، 49، 74، 75، 86، 87، 121، 123، 124، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 950، 952، 5734، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10649، 10650، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3558، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3849، والطبراني فى «الصغير» برقم: 163، وأحمد فى "مسنده" برقم: 5، 6»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں