مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(وادی عقیق میں حج اور عمرہ ساتھ کرنے کی تلقین)
حدیث نمبر: 19
حَدَّثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَبِشْرُ بْنُ بَكْرٍ قَالَا: حَدَّثنا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثنا عِكْرِمَةُ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَهُوَ بِوَادِي الْعَقِيقِ:" أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتٍ مِنْ رَبِّي، فَقَالَ: صَلِّ فِي هَذَا الْوَادِي الْمُبَارَكِ وَقُلْ: عُمْرَةٌ فِي حِجَّةٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ”وادی عقیق“ میں موجود تھے۔ ”گزشتہ رات میرے پروردگار کا فرستادہ میرے پاس آیا اور بولا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مبارک وادی میں نماز ادا کیجئے اور یہ کہیے عمرہ، حج میں ہے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم حج کے ساتھ عمرہ کرنے کا بھی تلبیہ پڑھیے)۔“ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 19]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1534، 2337، 7343، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2617، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3790، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1800، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2976، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8936، 8937، 8938، وأحمد فى «مسنده» برقم: 163»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح