مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(نماز میں ہاتھ گھٹنوں کے درمیان رکھنے کی ممانعت)
حدیث نمبر: 79
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَبُو يَعْفُورَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي ، فَطَبَّقْتُ فَنَهَانِي، وَقَالَ: قَدْ كُنَّا نَفْعَلُهُ , فَنُهِينَا" يَعْنِي: النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے مصعب بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز ادا کی، تو میں نے اپنے دونوں ہاتھ گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے انہوں نے مجھے ایسے کرنے سے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا: ہم پہلے ایسے کیا کرتے تھے، پھر ہمیں اس سے منع کر دیا گیا (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کر دیا)۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 79]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 790، ومسلم: 535، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“: 812، وصحيح ابن حبان: 1873، 1874، 1882»