الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
أَحَادِيثُ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 139
139- سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوذر! جب تم سالن پکاؤ تو شوربہ زیادہ بنالیا کرو اور اپنے پڑوسی کا خیال رکھا کرو۔“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ”اپنے پڑوسی کو بھی کچھ دے دیا کرو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه مسلم 648، 1837 2625، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 468، 513،514، 523، 1718، 5964»
|