🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

(مالداروں کے نچلے درجے اور خرچ کی کمی کی روایت)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 140
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: " هُمُ الأَسْفَلُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ" , قُلْتُ: مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الأَكْثَرُونَ إِلا مَنْ قَالَ: بِالْمَالِ هَكَذَا , وَهَكَذَا , وَهَكَذَا , وَقَلِيلٌ مَا هُمْ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: رب کعبہ کی قسم! وہ لوگ نچلے درجے کے ہیں۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کون لوگ ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مال و دولت والے ہیں، البتہ اس شخص کا حکم مختلف ہے، جو یہ کہتا ہے میرے مال میں سے (اتنا، اتنا) یعنی وہ اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے اور ایسے لوگ کم ہیں۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 140]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح، أخرجه البخاري 1460، ومسلم: 990، وابن حبان فى ”صحيحه“: 170، 3256، 3331»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں