مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(مالداروں کے نچلے درجے اور خرچ کی کمی کی روایت)
حدیث نمبر: 140
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: " هُمُ الأَسْفَلُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ" , قُلْتُ: مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الأَكْثَرُونَ إِلا مَنْ قَالَ: بِالْمَالِ هَكَذَا , وَهَكَذَا , وَهَكَذَا , وَقَلِيلٌ مَا هُمْ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”رب کعبہ کی قسم! وہ لوگ نچلے درجے کے ہیں۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کون لوگ ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مال و دولت والے ہیں، البتہ اس شخص کا حکم مختلف ہے، جو یہ کہتا ہے میرے مال میں سے (اتنا، اتنا) یعنی وہ اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے اور ایسے لوگ کم ہیں۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 140]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه البخاري 1460، ومسلم: 990، وابن حبان فى ”صحيحه“: 170، 3256، 3331»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو ذر الغفاري، أبو ذر | صحابي | |
👤←👥المعرور بن سويد الأسدي، أبو أمية المعرور بن سويد الأسدي ← أبو ذر الغفاري | ثقة | |
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد سليمان بن مهران الأعمش ← المعرور بن سويد الأسدي | ثقة حافظ | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← سليمان بن مهران الأعمش | ثقة حافظ حجة |
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 140 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:140
فائدہ:
مال دار لوگ جو کنجوس ہیں، وہ بدقسمت ہیں، اور پستی میں ہیں، ہاں وہ مال دار جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں، ان کا مقام و مرتبہ بہت زیادہ ہے، اور مومنوں کی ایک نشانی یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ خرچ کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مال کو اپنے راستے میں خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
مال دار لوگ جو کنجوس ہیں، وہ بدقسمت ہیں، اور پستی میں ہیں، ہاں وہ مال دار جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں، ان کا مقام و مرتبہ بہت زیادہ ہے، اور مومنوں کی ایک نشانی یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ خرچ کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مال کو اپنے راستے میں خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 140]
المعرور بن سويد الأسدي ← أبو ذر الغفاري