الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
أَحَادِيثُ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 425
425- سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو، تو وہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت (ٹحیۃ المسجد) ادا کرلے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «الصلاة» برقم: 444،1163، ومسلم فى «صلاة المسافرين وقصرها» برقم: 714، ومالك فى «الموطأ» ، برقم: 559، وابن خزيمة في «صحيحه» برقم: 1824،1825،1826،1827، 1829، وابن حبان في «صحيحه» برقم: 2495،2497،2498،2499»
|