مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 726
حدیث نمبر: 726
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا أُوقِدُ تَحْتَ قِدْرٍ أَوْ بُرْمَةٍ، وَالْقُمَّلُ يَتَهَافَتُ مِنْ رَأْسِي، فَقَالَ: " أَيُؤْذِيكَ هَوَامُكَ يَا كَعْبُ؟" , قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" فَاحْلِقْ رَأْسَكَ، وَأَنْسِكْ نَسيكَةً، أَوْ صُمْ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ فِرْقًا بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ" .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ میں میرے پاس سے گزرے میں اس وقت ہنڈیا کے نیچے آگ جلا رہا تھا، اور میری جوئیں میرے سر سے نیچے گر رہی تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے کعب! کیا تمہاری جوئیں تمہیں تکلیف دے رہی ہیں؟“ میں نے عرض کی: ہاں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنا سر منڈوا دو اور ایک قربانی کرو یا تین دن روزے رکھو، یا چھ مسکینوں کو ایک ’فرق‘ کھانا کھلاؤ۔ (یہ بارہ مد کے برابر ہوتا ہے)“ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 726]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1814، 1815، 1816، 1817، 1818، 4159، 4190، 4191، 4517، 5665، 5703، 6708، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1201، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1575، 1576، 1577، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3978، 3979، 3980، 3981، 3982، 3983، 3984، 3985، 3986، 3987، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2851، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1856، 1857، 1858، 1860، والترمذي فى «جامعه» برقم: 953، 2973، 2974، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3079، 3080، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7811، 8795، 9182، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 18388 برقم: 18393»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح