🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حدیث نمبر 762
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 762
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَازِنِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ عُمَرَ بِحَدِيثِ الصَّرْفِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجَاءَ ابْنُ عُمَرَ، فَسَأَلَهُ عَنْهُ وَأَنَا حَاضِرٌ، قَالَ سُفْيَانُ: إِنِّي لا أَحْفَظُ شَيْئًا فِيهِ إِلا أَنَّهُ نَحْوٌ مِمَّا يُحَدِّثُ النَّاسُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فِي الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ مِثْلا بِمِثْلٍ، الْوَرِقُ بِالْوَرِقِ مِثْلا بِمِثْلٍ" .
ضمرہ بن سعید مزنی بیان کرتے ہیں۔ میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیع صرف کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث نقل کرتے ہوئے سنا ہے: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تشریف لائے اور انہوں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا: میں اس وقت وہاں موجود تھا۔ سفیان کہتے ہیں: اس بارے میں مجھے صرف یہی بات یاد ہے، یہ اسی کی مانند حدیث تھی۔ جو لوگوں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کی ہے۔ سونے کے عوض میں سونے کا لین دین برابر ہوگا اور چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین برابر ہوگا۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ/حدیث: 762]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2134، 2170، 2174، 2176 2177، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1584، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5013، 5016، 5017، 5019، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4572، 4579، 4584، 4585، 4586، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3348، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1241 1243، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2620، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2253، 2259، 2260، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10585، 10586، 10598، وأحمد فى «مسنده» برقم: 164، 244، 320، والحميدي فى «مسنده» برقم: 12، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 149»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں