الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
حَدِيثُ مُجَمِّعٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا مجمع بن جاریہ انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 850
850- سیدنا مجمع بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ نے دجا ل کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے۔ مریم کے صاحبزادے (سیدنا عیسیٰ علیہ السلام) اسے ”باب لد“ کے پاس ضرور قتل کریں گے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده جيد وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6811، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2244، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 15705 برقم: 15706، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1323، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20835، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 38689، والطبراني فى "الكبير" برقم: 1075»
|