مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 855
حدیث نمبر: 855
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُدْعَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ , أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ نَشَدَ النَّاسَ" مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْجَدِّ بِشَيْءٍ؟ فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: أَنَا أَشْهَدُ أَنَّهُ أَعْطَاهُ الثُّلُثَ، فَقَالَ: مَعَ مَنْ؟ قَالَ: لا أَدْرِي، قَالَ: لا دَرَيْتَ" ,
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو قسم دی کہ کس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دادا کے بارے میں کوئی فیصلہ دیا ہو؟ تو ایک صاحب کھڑے ہوئے اور بولے: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک تہائی حصہ دیا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کس کے ساتھ؟ وہ بولے: مجھے نہیں معلوم، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: پھر تمہیں پتہ نہیں ہے۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 855]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه علتان، وانظر الحديث السابق»