الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
حَدِيثَا عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ الثَّقَفِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عمارہ بن روبیہ ثقفی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 885
885- ابوبکر بن عمارہ بیان کرتے ہیں: بصرہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص میرے والد کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ ”وہ شخص جہنم میں داخل نہیں ہوگا، جو سورج نکلنے سے پہلے اور سورج غروب ہونے سے پہلے کی نماز ادا کرتا ہو۔“ تو میرے والد نے جواب دیا: جی ہاں، تو وہ بصری صاحب بولے:۔ انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وانظر التعليق السابق»
|