🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابُ الْعَمَلِ فِيمَنْ غَلَبَهُ الدَّمُ مِنْ جُرْحٍ أَوْ رُعَافٍ
جس شخص کا خون زخم یا نکسیر پھوٹنے سے برابر بہتا رہے، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 81
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنَ اللَّيْلَةِ الَّتِي طُعِنَ فِيهَا فَأَيْقَظَ عُمَرَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ، فَقَالَ عُمَرُ : " نَعَمْ، وَلَا حَظَّ فِي الْإِسْلَامِ لِمَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ" فَصَلَّى عُمَرُ وَجُرْحُهُ يَثْعَبُ دَمًا
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ گئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس اس رات کو جس میں وہ زخمی ہوئے تھے، تو جگائے گئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نمازِ صبح کے واسطے، پس فرمایا کہ ہاں، اور اچھا نہیں حصہ اس شخص کا اسلام میں جو ترک کرے نماز کو، تو نماز پڑھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اور زخم سے ان کے خون بہتا تھا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 81]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1703، والدارقطني فى «سننه» برقم: 870، 871، 1511، 1750، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 579، 580، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8474، 30998، 38222، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8181، شركة الحروف نمبر: 74، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 51» شیخ سلیم ہلالی نے کہا ہے کہ اس کی سند شیخین کی شرط پر صحیح ہے، علامہ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے صحیح کہا ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 82
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، قَالَ:" مَا تَرَوْنَ فِيمَنْ غَلَبَهُ الدَّمُ مِنْ رُعَافٍ فَلَمْ يَنْقَطِعْ عَنْهُ؟".
قَالَ مَالِك: قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثُمّ قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ: " أَرَى أَنْ يُومِئَ بِرَأْسِهِ إِيمَاءً" .
قَالَ يَحْيَى: قَالَ مَالِك: وَذَلِكَ أَحَبُّ مَا سَمِعْتُ إِلَيَّ فِي ذَلِكَ
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت سعید بن مسیّب رحمہ اللہ نے کہا کہ جس شخص کا خون نکسیر پھوٹنے سے جاری رہے اور خون بند نہ ہو تو اس کے حق میں تم کیا کہتے ہو؟
کہا یحییٰ بن سعید نے، پھر کہا سعید بن مسیّب نے کہ میرے نزدیک نماز اشارہ سے پڑھ لے۔
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے کہ قول سعید بن مسیّب کا بہت پسند ہے مجھ کو منجملہ اُن اقوال کے جو سنے میں نے اس باب میں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 82]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 575، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8471، شركة الحروف نمبر: 75، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 52» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے کہا ہے کہ اس کی سند صحیح ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں