🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. بَابُ تَقْبِيلِ الرُّكْنِ الْأَسْوَدِ فِي الِاسْتِلَامِ
حجرِ اسود کے استلام کے وقت اس کو چومنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 815
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، لِلرُّكْنِ الْأَسْوَدِ: " إِنَّمَا أَنْتَ حَجَرٌ وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَكَ مَا قَبَّلْتُكَ ثُمَّ قَبَّلَهُ"
حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا، جب وہ طواف کر رہے تھے خانۂ کعبہ کا، حجرِ اسود کو: تو ایک پتھر ہے، نہ نفع پہنچا سکتا ہے نہ نقصان، اور اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے چومتے نہ دیکھا ہوتا تو میں نہ چومتا تجھ کو۔ پھر چوما حجرِ اسود کو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 815]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1597، 1605 (م)، 1610، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1270، 1271، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2711، 2714، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3821، 3822، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1678، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2938، 2939، 2940، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3904، 3905، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1873، والترمذي فى «جامعه» برقم: 860، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1906، 1907، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2943، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9311، 9312، وأحمد فى «مسنده» برقم: 100، 133، 178، 231، والحميدي فى «مسنده» برقم: 9،وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8913، 9033، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 115»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 815B1
قَالَ مَالِك: سَمِعْتُ بَعْضَ أَهْلِ الْعِلْمِ يَسْتَحِبُّ إِذَا رَفَعَ الَّذِي يَطُوفُ بِالْبَيْتِ يَدَهُ عَنْ الرُّكْنِ الْيَمَانِي أَنْ يَضَعَهَا عَلَى فِيهِ
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: بعض اہلِ علم سے میں نے سنا کہ جب رُکنِ یمانی سے ہاتھ لگا کر اٹھائے تو ہاتھ منہ پر رکھ لے مگر اس کو چومے نہیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 815B1]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 115»