🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُغْتَصَبَةِ
جس عورت کو کوئی چھین لے جائے اور جبراً اس سے جماع کرے اس کا بیان
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر عورت حاملہ ہو جائے اور اس کا خاوند نہ ہو، پھر وہ کہنے لگے کہ مجھ سے زبردستی کسی نے جماع کیا تھا، یا میں نے نکاح کیا تھا، تو یہ قول اس کا قبول نہ کیا جائے گا، بلکہ حد ماری جائے گی جب تک کہ اس نکاح پر گواہ نہ لائے، یا اپنی مجبوری کا ثبوت نہ دے گواہوں سے یا قرینے سے، مثلاً باکرہ (کنواری) ہو تو چلی آئے فریاد کرتی ہوئی اس حال میں کہ خون نکل رہا ہو اس کی شرمگاہ سے، یا چلانے لگے یہاں تک کہ لوگ آجائیں۔ بغیر ان باتوں کے اس کا قول مقبول نہ ہوگا اور حد پڑے گی۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 1557B1]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 16ق»

امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس عورت سے زبردستی کوئی جماع کرے تو وہ نکاح نہ کرے جب تک کہ اس کو تین حیض نہ آ لیں، اگر حمل کا شبہ ہو تو بھی نکاح نہ کرے جب تک کہ یہ شبہ دور نہ ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 1557B2]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 16ق»