🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. بَابُ مَا لَا حَدَّ فِيهِ
جس میں حد نہیں ہے
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو کوئی شریک مشترک لونڈی سے صحبت کر لے تو اس پر حد نہیں ہے، اب جو لڑکا پیدا ہوگا اس کا نسب اسی سے لگایا جائے گا، اور لونڈی کی قیمت لگا کر باقی شریکوں کو ان کے حصّے کے موافق قیمت ادا کرنی ہوگی، اور لونڈی پوری اسی کی ہو جائے گی، ہمارے نزدیک یہی حکم ہے۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 1561B1]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 19ق2»

امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر ایک شخص اپنی لونڈی کسی کو مباح کردے (یعنی اس سے جماع کرنے کی اجازت دے دے، ہر چند یہ درست نہیں)، وہ شخص اس سے جماع کرے تو لونڈی کی قیمت دینی ہوگی، خواہ حاملہ ہو یا نہ ہو، لیکن حد نہ پڑے گی۔ اگر حاملہ ہو جائے گی تو بچے کا نسب اس سے ثابت کردیں گے۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 1561B2]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 19ق2»

امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیٹی یا بیٹے کی لونڈی سے جماع کرے تو حد نہ پڑے گی، لیکن لونڈی کی قیمت دینی ہوگی، حاملہ ہو یا نہ ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 1561B3]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 19ق2»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1561
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، قَالَ لِرَجُلٍ خَرَجَ بِجَارِيَةٍ لِامْرَأَتِهِ مَعَهُ فِي سَفَرٍ، فَأَصَابَهَا، فَغَارَتِ امْرَأَتُهُ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: وَهَبَتْهَا لِي. فَقَالَ عُمَرُ : " لَتَأْتِينِي بِالْبَيِّنَةِ أَوْ لَأَرْمِيَنَّكَ بِالْحِجَارَةِ". قَالَ: فَاعْتَرَفَتِ امْرَأَتُهُ أَنَّهَا وَهَبَتْهَا لَهُ
حضرت ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن سے روایت ہے ایک شخص اپنی بیوی کی لونڈی کو سفر میں ساتھ لے کر نکلا، وہاں اس سے صحبت کی۔ عورت نے رشک کے مارے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہدیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مرد سے پوچھا، وہ بولا کہ عورت نے اس لونڈی کو مجھے ہبہ کر دیا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا تو تو گواہ لا ہبہ کے، نہیں تو تجھے رجم کروں گا۔ اس وقت عورت نے کہہ دیا کہ ہاں میں نے ہبہ کردیا تھا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 1561]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17081، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13440، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 28536، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 20»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں