🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

138. كُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةٌ
ہر آنکھ زانیہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 203
203 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ صِلَةُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَيُّوبَ بْنِ مَاسِيٍّ الْبَزَّازُ، بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا الْأَنْصَارِيُّ هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ثنا ثَابِتُ بْنُ عُمَارَةَ، عَنْ غُنَيْمِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: ثنا الْأَشْعَرِيُّ وَهُوَ أَبُو مُوسَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةٌ»
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر آنکھ زانیہ ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 203]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ترمذي: 2786، وأحمد: 394/4»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث مبارک میں نظر کی حفاظت کرنے کی طرف اشارہ ہے، ہر آنکھ زانیہ ہے یعنی ہر وہ آنکھ جو کسی غیر محرم کی طرف شہوت سے دیکھے کیونکہ آنکھ انسان کے دل کا دروازہ ہے اور تمام شہوانی فتنوں کا آغاز عموماً آنکھ ہی سے ہوتا ہے۔ پہلے نظر ملتی ہے، پھر مسکراہٹ، پھر سلام پھر گفتگو، پھر وعدہ اور پھر بات ملاقات تک جا پہنچتی ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ ٰ نے اپنے مومن بندوں کو حکم دیا ہے:
﴿قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ ‎ ٭ ‏ وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ﴾ (النور: 30-31)
”مسلمان مردوں سے فرما دیں کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں یہی ان کے لیے پاکیزگی ہے وہ جو کچھ کرتے ہیں بلاشبہ اللہ اس سے باخبر ہے۔ اور مومن عورتوں سے فرما دیں کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔“

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں