🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

146. أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الصَّلَاةُ
سب سے پہلے نماز کا حساب لیاجائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 213
213 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَالِيقِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حُصَيْنٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ هُودٍ الْوَاسِطِيُّ أَبُو إِبْرَاهِيمَ، ثنا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الصَّلَاةُ، وَأَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ فِي الدِّمَاءِ»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا اور لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خونوں کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 213]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي: 3996، والمعجم الكبير: 10425» ۔ شریک مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے نماز کا پوچھا جائے گا اگر اس نے اس (فریضے) کو پورا کیا ہوگا تو اس کی باقی (نمازوں) کو اضافی (نفل) لکھا جائے گا اور اگر اس کی نماز پوری پائی گئی تو وہ پوری لکھی جائے گی اور اگر اس میں کمی ہوئی تو اللہ تعالیٰ ٰ فرشتوں سے فرمائے گا: ”میرے بندے کے نوافل دیکھو اور ان کے ساتھ اس کے فرائض کی کمی کو پورا کر دو، پھر زکوٰۃ کا حساب ہوگا اسی طرح دوسرے اعمال کا حساب ہوگا۔“ [دارمي: 1355، ابن ماجه: 1426،صحيح]
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خونوں کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔“ [نسائي: 3997، صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں