🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

159. الصَّائِمُ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُ
روزہ دار کی دعا رد نہیں ہوتی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 230
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ دار کی دعا رد نہیں ہوتی۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 230]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ترمذي: 3598، وابن ماجه: 1752»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں روزہ دار کی فضیلت بیان فرمائی گئی ہے، صبح صادق سے لے کر شام غروب آفتاب تک کھانے پینے، وظیفہ زوجیت اور دیگر ممنوع امور سے باز رہنے کا نام روزہ ہے۔ روزہ دار کے لیے یہ کتنی فضیلت کی بات ہے کہ اس طویل وقت (صبح صادق تا غروب آفتاب) تک اس کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے قبولیت دعا کا وعدہ ہے۔ لہٰذا اسے چاہیے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس میں دنیا وآخرت کی ا بھلائی مانگے۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں